• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دلہن بننے سے قبل ناک چھدوانے کی اریبہ حبیب کی ویڈیو وائرل

شائع December 29, 2021
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر بھی شادی کی تیاریوں کی ویڈیوز شیئر کیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر بھی شادی کی تیاریوں کی ویڈیوز شیئر کیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں اور وہ گزشتہ چند روز سے انسٹاگرام پر تقریبات کے دوران ڈانس ریہرسل کی ویڈیوز شیئر کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

مختلف اداکاراؤں کی ڈانس ریہرسل کی ویڈیوز کے علاوہ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے ناک چھدوانے کی ویڈیو بھی شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: اریبہ حبیب نے ’بات پکی‘ ہوجانے کی تصدیق کردی

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں ناک چھدوانے کے دوران درد سے بیحال ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اریبہ حبیب نے اسٹوری میں لکھا کہ ’دلہن بننا آسان نہیں‘ بعد ازاں ان کی ویڈیو کو دیگر شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

اریبہ حبیب نے ناک چھدوانے کے علاوہ اپنی شادی کی تیاریوں کی دیگر ویڈیوز کو بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی کی تقریبات کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کے کارڈز کی ویڈیوز بھی شیئر کیں جب کہ حال ہی میں انہوں نے متعدد شوبز شخصیات کی جانب سے شادی کا دعوت نامہ نہ ملنے کی شکایت پر انہیں بتایا تھا کہ تمام لوگوں کو دسمبر کے اختتام تک دعوت نامے مل جائیں گے۔

مزید پڑھیں: اریبہ حبیب کی شادی کی تقریبات کا آغاز

اطلاعات ہیں کہ اریبہ حبیب آئندہ ہفتے کے اختتام تک یعنی جنوری 2022 کے پہلے ہفتے میں پیا گھر سدھار جائیں گی۔

امکان ہے کہ اداکارہ 2 سے 3 جنوری تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔

اریبہ حبیب نے رواں برس اگست میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ گھر والوں نے ان کی بات سعدین عمران سے ’پکی‘ کردی ہے اور وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024