• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm

آئی فون کے بعد ایپل کی سب سے بڑی ڈیوائس 2022 میں پیش کیے جانے کا امکان

شائع December 29, 2021
— فوٹو بشکریہ دی نیکسٹ ویب
— فوٹو بشکریہ دی نیکسٹ ویب

2022 ایپل کے لیے ایک مصروف سال ثابت ہوگا اور اگر افواہوں پر یقین کیا جائے گا تو امریکی کمپنی کئی برس ایک نئی ٹیکنالوجی ڈیوائس پیش کرنے وای ہے۔

ایپل نے اپنا پہلا میکنٹوش 1984، پہلا میک 1999 اور آئی فون 2007 میں متعارف کرایا تھا۔

اور 2022 وہ سال ہے جب ایپل کی جانب سے ایک نئے شعبے اے آر/ وی آر گلاسز میں قدم رکھا جائے گا۔

یہ ایپل کا بہت بڑا پراجیکٹ ہے جس پر کئی برسوں سے کام کرنے کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔

مختلف افواہوں کے مطابق ایپل گلاس پہلی ایپل واچ سے ملتی جلتی ڈیوائس ہوگی جس میں پراسیسنگ کا زیادہ تر کام صارف کے آئی فون میں ہوگا۔

اسی طرح فریم کے دونوں لینسز میں ایک ڈسپلے ہوگا جبکہ وہ سن گلاسز نہیں ہوں گے۔

پہلے ایپل گلاس میں فریم پر کیمرے نہیں دیئے جائیں گے جبکہ فاصلے اور اسپین کے تعین کے لیے ایل آئی ڈی اے آر سنسر کا استعمال ہوسکتا ہے۔

اس گلاس کو مختلف طریقوں سے کنٹرول کیا جاسکے گا تاہم اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔

نومبر 2019 میں دی انفارمیشن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایپل ایک دہائی کے اندر اسمارٹ فون کی جگہ اسمارٹ گلاسز کو دینے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کا آغاز 2022 میں اولین ڈیوائس سے ہوگا جبکہ 2023 میں زیادہ بہتر اسمارٹ گلاس کو پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کے سنیئر عہدیداران کا کہنا ہے کہ وہ ان ہیڈ سیٹس کو 'بمشکل ایک دہائی' میں آئی فون کی جگہ لیتے دیکھ رہے ہیں۔

ایپل کی جانب سے ایسی کسی ڈیوائس کی تیاری کا اعلان نہیں کیا گیا مگر رپورٹ کے مطابق دونوں ہیڈ سیٹس کی تفصیلات اکتوبر 2019 میں ایپل کے ہیڈآفس میں ہونے والی ایک خفیہ میٹنگ کے دوران پیش کی گئی تھیں۔

اس میٹنگ میں شریک افراد کے مطابق ایپل نے 2 ڈیوائسز کی تفصیلات بیان کیں جن کے مطابق پہلی ڈیوائس 2022 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو کہ اوکیولس ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ سے ملتی جلتی ہوگی، جس میں ہائی ریزولوشن ڈسپلے، کیمرے اور ارگرد کے میپ بنانے کی صلاحیت ہوگی۔

دوسری ڈیوائس 2023 میں متوقع ہے جو کہ سن گلاسز سے ملتی جلتی ہو جس کا فریم کچھ موٹا ہوگا جس میں ایک بیٹری اور پراسیسر دیا جائے گا۔

یہ گلاسز دن بھر استعمال کرنے کے لیے تیار ہوں گے اور ایپل کی جانب سے آئی فون کو بدلنے والی ڈیوائس کی جانب پیشرفت ثابت ہوں گے۔

ایپل کی جانب سے باضابطہ طور پر اے آر ہارڈوئیر پراجیکٹ کو متعارف نہیں کرایا گیا کیونکہ یہ کمپنی اپنے منصوبوں کو خفیہ رکھنا زیادہ پسند کرتی ہے۔

اے آر ٹیکنالوجی کے استعمال کے پیچھے یہ خیال ہے کہ فون کو دیکھنے کی بجائے اپنی بینائی کے سامنے انٹرفیس کو دیکھیں، جیسے ایپل میپس سے آپ اپنے ارگرد کے راستوں کے بارے میں جان سکیں گے۔

آئی فون اور کچھ دیگر اسمارٹ فونز میں پہلے ہی اے آر ٹیکنالوجی کو سافٹ وئیرز جیسے اسنیپ چیٹ یا پوکیمون گو وغیرہ کی شکل میں کسی حد تک استعمال کیا جارہا ہے ۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024