• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اداکارہ ماہم عامر اور فیضان شیخ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

شائع December 29, 2021
حال ہی میں دونوں نے علی سفینا اور حرا ترین کی بیٹی کی سالگرہ تقریب میں شرکت کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
حال ہی میں دونوں نے علی سفینا اور حرا ترین کی بیٹی کی سالگرہ تقریب میں شرکت کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار و میزبان فیضان شیخ اور اداکارہ ماہم عامر کے ہاں شادی کے تین سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

دونوں اداکاروں نے بچے کی پیدائش کی تصدیق سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کی اور مداحوں سے زچہ و بچہ کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

اداکار فیضان شیخ نے انسٹاگرام پوسٹ میں 28 اور 29 دسمبر کی درمیانی شب بتایا کہ ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، تاہم انہوں نے بیٹی کا نام نہیں بتایا

یہ بھی پڑھیں: فیضان شیخ اور ماہم عامر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

میزبان نے لکھا کہ وہ ہسپتال میں دو فرد ہی آئے تھے مگر اب خدا کے فضل و کرم سے وہ تین بن چکے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے اہلیہ و بچی کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

ان کی اہلیہ اداکارہ ماہم عامر نے بھی شوہر کی پوسٹ کو شیئر کیا، ساتھ ہی بتایا کہ انہوں نے کراچی کے نجی ہسپتال میں بچی کو جنم دیا۔

جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر متعدد شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ماہم عامر اور فیضان شیخ نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

دونوں نے اگست 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا شمار رومانوی جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں نے چند ڈراموں اور دیگر منصوبوں میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024