• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایشز: بولینڈ کی تباہ کن باؤلنگ، انگلینڈ 68رنز پر ڈھیر، سیریز آسٹریلیا کے نام

شائع December 28, 2021
اسکاٹ بولینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 7 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں— فوٹو: رائٹرز
اسکاٹ بولینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 7 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں— فوٹو: رائٹرز

آسٹریلیا نے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اسکاٹ بولینڈ کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کو ایشز کے تیسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 14رنز سے شکست دے کر 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر کے سیریز اپنے نام کر لی۔

انگلینڈ نے 31 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اگلے 16 اوورز کے اندر اندر آسٹریلین باؤلرز نے مہمان ٹیم کی بساط لپیٹ دی۔

میچ کے تیسرے دن آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بین اسٹوکس تھے جو لگاتا تیسرے ٹیسٹ میں ناکامی سے دوچار ہوئے اور صرف 11رنز بنانے کے بعد اسٹارک کی گیند پر وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکیں۔

جونی بیئراسٹو اور کپتان جو روٹ نے اسکور کو 56 تک پہنچایا ہی تھا کہ گلی میں موجود گرین انگلش بلے باز کا کیچ نہ تھام سکے البتہ چار رنز کے اضافے سے بولینڈ نے ان کا کام دوبارہ تمام کردیا۔

کپتان جو روٹ کی مزاحمت بھی بالآخر دم توڑ گئی اور وہ 28 رنز بنانے کے بعد وارنر کو کیچ دے بیٹھے۔

جو روٹ محض 80رنز کے فرق سے محمد یوسف کا عالمی ریکارڈ نہ توڑ سکے— فوٹو: اے ایف پی
جو روٹ محض 80رنز کے فرق سے محمد یوسف کا عالمی ریکارڈ نہ توڑ سکے— فوٹو: اے ایف پی

جو روٹ نے سال 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار 708 رنز اسکور کیے البتہ وہ 80رنز کے فرق محمد یوسف کا عالمی ریکارڈ نہ توڑ سکے۔

بولینڈ نے تباہ کن باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ایک مرتبہ پھر ایک ہی اوور میں دو وکٹیں لیتے ہوئے مارک وڈ اور مارک رابنسن کو چلتا کر کے کیریئر کے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے دیا۔

68 کے مجموعی اسکور پر گرین نے اینڈرسن کو آؤٹ کر کے انگلش ٹیم کی بساط لپیٹ دی اور آسٹریلیا نے میچ میں اننگز اور 14 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔

اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی ایشز سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی اور ایک مرتبہ ایشز اپنے پاس برقرار رکھنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کیمرون گرین نے جیمز اینڈرسن کو آؤٹ کر کے انگلش ٹیم کی بساط 68رنز پر لپیٹ دی— فوٹو: رائٹرز
کیمرون گرین نے جیمز اینڈرسن کو آؤٹ کر کے انگلش ٹیم کی بساط 68رنز پر لپیٹ دی— فوٹو: رائٹرز

آسٹریلیا کی جانب سے اسکاٹ بولینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 7 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں جبکہ مچل اسٹارک نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں 7 وکٹیں لینے پر پہلا میچ کھیلنے والے اسکاٹ بولینڈ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024