• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اشنا شاہ اور صبا فیصل ہدایت کار انوراگ کشیپ کے ساتھ کام کرنے کو تیار

شائع December 28, 2021
ابھی یہ واضح نہیں کہ تینوں کس منصوبے میں کام کریں گے—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
ابھی یہ واضح نہیں کہ تینوں کس منصوبے میں کام کریں گے—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

بھارتی اداکار و فلم ساز انوراگ کشیپ کے ہمراہ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد افواہیں ہیں کہ جلد ہی پاکستانی اداکارائیں اشنا شاہ اور صبا فیصل ان کے ہمراہ کام کرتی دکھائی دیں گی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دونوں پاکستانی اداکارائیں کسی فلم میں دکھائی دیں گی یا ویب سیریز میں کام کریں گی، تاہم امکان ہے کہ وہ انوراگ کشیپ کی ہدایت کاری میں بننے والی کسی سیریز کا حصہ ہوں گی۔

اداکارہ صبا فیصل نے انسٹاگرام پر یورپی ملک بیلاروس سے ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ جلد ہی ایک نامور ہدایت کار کے ساتھ کام کرتی دکھائی دیں گی۔

تاہم انہوں نے ہدایت کار کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی منصوبے سے متعلق کوئی وضاحت کی۔

انہوں نے بیلاروس سے دوسری ویڈیو بھی شیئر کی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ ایک معروف فلم ساز کے ساتھ اشتراک کریں گی۔

ساتھ ہی صبا فیصل نے بیٹے ارسلان فیصل کی جانب سے شیئر کردہ ایک ویڈیو کو بھی اسٹوری میں شیئر کیا، جس میں انہیں اور اشنا شاہ کو انوراگ کشیپ کے ہمراہ کسی معاملے پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں اشنا شاہ اور صبا فیصل کے علاوہ بھی دیگر افراد کو دیکھا جا سکتا ہے اور اشنا شاہ فلم ساز انوراگ کشیپ سے سوالات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کو فیشن لکھاری ملیحہ رحمٰن نے بھی انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

اشنا شاہ نے بھی 28 دسمبر کو بیلاروس کے موسم کی تصاویر شیئر کیں، تاہم انہوں نے انوراگ کشیپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور ان کے ساتھ ہونے والے کسی بھی ممکنہ منصوبے سے متعلق فوری طور پر کوئی وضاحت نہیں کی۔

اگر دونوں اداکارائیں فلم ساز انوراگ کشیپ کے ہمراہ کسی منصوبے پر کام کرتی دکھائی دیں تو یہ ان سب کا پہلا مشترکہ کام ہوگا، خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ معاملے پر جلد ہی مزید معلومات کا اعلان کیا جائے گا۔

انوراگ کشیپ سےملاقات کی ویڈیو کو اشنا شاہ نے بھی شیئر کیا تھا—اسکرین شاٹ
انوراگ کشیپ سےملاقات کی ویڈیو کو اشنا شاہ نے بھی شیئر کیا تھا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024