• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اریبہ حبیب کی شادی کی تقریبات کا آغاز

شائع December 27, 2021
اداکارہ نے شادی کے دعوت ناموں کی تصاویر بھی شیئر کیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے شادی کے دعوت ناموں کی تصاویر بھی شیئر کیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ اریبہ حبیب نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی شادیوں کی تقریبات شروع ہونے سے متعلق ویڈیوز و تصاویر شیئر کردیں۔

اداکارہ نے رواں برس اگست میں اپنے ہونے والے جیون ساتھی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی بات ’پکی‘ ہوگئی۔

اب انہوں نے انسٹاگرام پر شادی کی تقریبات کی تیاریوں اور اس دوران ڈانس ریہرسل کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کردیں جب کہ انہوں نے اپنی شادی کے دعوت ناموں کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: اریبہ حبیب نے ’بات پکی‘ ہوجانے کی تصدیق کردی

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو پہلے اداکارہ ثنا فخر سمیت دیگر اداکاراؤں نے شیئر کیا تھا، جن میں اریبہ حبیب کی سہیلیوں کو ان کی شادی کے لیے رقص کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں شادی کارڈ کی ویڈیوز بھی شیئر کیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں شادی کارڈ کی ویڈیوز بھی شیئر کیں—اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں شادی کی تقریبات کے انتظامات کرنے والے ادارے نے بھی اریبہ حبیب کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اداکارہ بتاتی دکھائی دیں کہ جلد ہی ان کی شادی کی تقریبات شروع ہونے والی ہیں۔

مزید پڑھیں: اریبہ حبیب کی نئی زندگی کی شروعات

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی کی کئی تقریبات ہوں گی اور وہ ان کے بہتر انتظامات کے لیے ایونٹ منیجنمنٹ ادارے کے پاس آئی ہیں۔

اداکارہ نے تقریبات میں سہیلیوں کے رقص کی ویڈیوز بھی شیئر کیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے تقریبات میں سہیلیوں کے رقص کی ویڈیوز بھی شیئر کیں—اسکرین شاٹ

گیدرنگ ڈاٹ پی کے نامی ادارے نے اریبہ حبیب اور سعدین کی شادی کا کارڈ بھی شیئر کیا۔

اداکارہ نے سہیلیوں کے ہمراہ بھی تصاویر شیئر کیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے سہیلیوں کے ہمراہ بھی تصاویر شیئر کیں—اسکرین شاٹ

اس سے قبل بھی اریبہ حبیب نے انسٹاگرام پر مداحوں کو شادی کا کارڈ دکھایا تھا، جس پر کئی شوبز شخصیات نے ان سے دعوت نامہ نہ ملنے کی شکایت کی تھی، جس پر اداکارہ نے انہیں بتایا کہ تھا کہ سب کو دسمبر 2021 کے آخر میں دعوت نامے مل جائیں گے۔

اطلاعات ہیں کہ اریبہ حبیب آئندہ ہفتے کے اختتام تک یعنی جنوری 2022 کے پہلے ہفتے میں پیا گھر سدھار جائیں گی۔

ان کی شادی کی ابتدائی تقریبات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ان کی انتہائی قریبی سہیلیوں کو رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024