• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاک بحریہ کی بہادرانہ کارروائیوں پر بنی فلم ’ہنگور‘ ریلیز

شائع December 27, 2021
عفن وحید اور درفشاں بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیے—اسکرین شاٹ
عفن وحید اور درفشاں بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیے—اسکرین شاٹ

بھارت سے 1971 میں جنگ کے دوران پاک بحریہ کی بہادرانہ داستان اور آبدوز ’ہنگور‘ کی کارروائیوں پر بنی ٹیلی فلم ’ہنگور‘ کو ریلیز کردیا گیا۔

زاہد احمد، صبا قمر، درفشاں سلیم، نیر اعجاز، جاوید شیخ، سلیم شیخ، وحید عفن اور شہزاد شیخ سمیت دیگر کاسٹ پر مبنی فلم کو 26 دسمبر کو ’اے آر وائے ڈیجیٹل‘ پر نشر کیا گیا۔

ساتھ ہی پونے دو گھنٹے کی فلم کو یوٹیوب پر بھی ریلیز کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر، عفان وحید اور درفشاں سلیم ٹیلی فلم ’ہنگور‘ میں اداکاری کریں گے

’ہنگور‘ کو بنانے کا اعلان رواں برس ستمبر میں کیا گیا تھا، جس کے بعد نومبر میں اس کا ٹیزر بھی جاری کیا گیا تھا۔

رواں ماہ 11 دسمبر کو ’ہنگور‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا اور خیال کیا جا رہا تھا کہ اسے ممکنہ طور پر 16 دسمبر کو پیش کیا جائے گا، تاہم اسے 26 دسمبر کو نشر کیا گیا۔

صبا قمر اور زاہد احمد نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں—اسکرین شاٹ
صبا قمر اور زاہد احمد نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں—اسکرین شاٹ

ٹیلی فلم کی مرکزی کہانی 1971 کی پاکستان اور بھارت کی جنگ کے دوران پاک بحریہ کی دلیرانہ کارروائیوں اور پاک نیوی کی آبدوز ’ہنگور‘ کی کارروائی کے گرد گھومتی ہے۔

ٹیلی فلم کی کہانی بنگلادیش کو پاکستان سے الگ کرنے کی سازشی جنگ میں بھارتی منصوبوں کی ناکامی کے گرد گھومتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ کی بہادرانہ کارروائیوں پر بنی ٹیلی فلم ’ہنگور‘ کا ٹریلر جاری

ٹیلی فلم میں پاک بحریہ کی آبدوز ’ہنگور‘ کی جانب سے 9 دسمبر 1971 کو بھارتی جنگی آبدوزوں ’ککری اور کرپان‘ کی تباہی کے قصے کو دکھایا جائے گا۔

فلم میں زاہد احمد، صبا قمر، درفشاں اور عفن وحید کے کرداروں کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

مذکورہ ٹیلی فلم سے قبل بھی پاک بحریہ، پاک فضائیہ اور پاک فوج کی بہادرانہ کارروائیوں پر چند ڈرامے، ٹیلی فلمیں اور فیچر فلمیں بھی ریلیز کی جا چکی ہیں۔

حالیہ چند سال میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے خانگی پروڈکشن ہاؤسز نے تینوں مسلح افواج کی بہادرانہ کارروائیوں پر متعدد ٹیلی فلمیں، ڈرامے اور مختصر سیریز بھی جاری کی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024