• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ولیمے سے مریم انصاری کی شادی کی تقریبات کا اختتام

شائع December 27, 2021
اداکارہ کی رخصتی 25 دسمبر کو ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کی رخصتی 25 دسمبر کو ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

’رومیو ویڈز ہیر‘ اور ’میرا سسرال‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کرنے والی اداکارہ مریم انصاری اور سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے شادی کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔

دونوں کی شادی کا آغاز 20 دسمبر سے کراچی میں ہوا تھا اور ان کا ولیمہ 26 دسمبر کو سندھ کے دارالحکومت میں ہی منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ’رومیو ویڈز ہیر‘ کی اداکارہ مریم انصاری نے نکاح کرلیا

دونوں نے رواں برس فروری میں نکاح کرتے ہوئے جلد شادی کا عندیہ دیا تھا اور نکاح کے 10 ماہ بعد وہ رشتہ ازدواج میں بندھے۔

دونوں کی شادی کی تقریبات میں صبور علی، شفاعت علی، وسیم اکرم، علی انصاری اور رمشا خان سمیت دیگر اسپورٹس اور شوبز شخصیات شریک ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں: اپنی شادی میں مریم انصاری کا رقص

ان کی شادی کی تقریبات میں وسیم اکرم اور معین خان سمیت دیگر شخصیات بھی گانوں پر رقص کرتے دکھائی دیے تھے۔

دونوں نے خود بھی متعدد گانوں پر رقص کیا تھا اور ان کی ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں۔

ولیمے میں بھی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی—فوٹو: انسٹاگرام
ولیمے میں بھی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی—فوٹو: انسٹاگرام

مریم انصاری اور اویس خان کی شادی کی تقریبات کے دوران ہی علی انصاری اور صبور علی کی رقص کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں، جنہیں اجازت کے بغیر شوٹ کرنے پر اداکارہ نے برہمی کا اظہار بھی کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024