• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ملک میں پہلی بار قومی سلامتی پالیسی کا اعلان آج ہوگا

شائع December 27, 2021
فواد چوہدری نے کہا ک  یہ پالیسی تمام داخلی اور خارجی سلامتی کے پہلوؤں کا احاطہ کرے گی— فائل فوٹو: اے پی پی
فواد چوہدری نے کہا ک یہ پالیسی تمام داخلی اور خارجی سلامتی کے پہلوؤں کا احاطہ کرے گی— فائل فوٹو: اے پی پی

حکومت ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کا اعلان آج (پیر) کو سول اور عسکری قیادت کے اجلاس میں ہوگا، جس میں اندرونی اور بیرونی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ اختیاراتی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر اعلیٰ عسکری حکام شرکت کریں گے، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی پالیسی عوام کی خوشحالی، تحفظ کیلئے تیار کی گئی ہے، معید یوسف

وفاقی وزیر نے کہا کہ ’یہ پہلی قومی سلامتی پالیسی ہوگی جسے اجلاس میں منظور کیا جائے گا اور بعد ازاں اسے عوامی سطح پر لایا جائے گا‘۔

پالیسی کی نمایاں خصوصیات کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ یہ پالیسی تمام داخلی اور خارجی سلامتی کے پہلوؤں کا احاطہ کرے گی، پالیسی میں افغانستان کے حالات اور پاکستان، بھارت سمیت دوسرے ممالک پر اس کے اثرات کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024