• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

50 میگا پکسل کیمرے سے لیس نیا اسمارٹ فون آئی کیو او او یو 5

شائع December 26, 2021
یو 5 — فوٹو بشکریہ آئی کیو او او
یو 5 — فوٹو بشکریہ آئی کیو او او

ویوو کے ذیلی برانڈ آئی کیو او او نے اپنا نیا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

آئی کیو او او یو 5 نامی یہ فون فیچرز کے لحاظ سے مڈرینج ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 695 پراسیسر دیا گیا ہے۔

فون میں اینڈرائیڈ 12 آپریٹںگ سسٹم کا امتزاج اوریجن او ایس اشین سے کیا گیا ہے۔

آئی کیو او او یو 5 میں 4، 6 اور 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق فون کی ایک خاص بات میموری فیوژن 2.0 نامی فیچر ہے جس کی بدولت ریم کی گنجائش میں 4 جی بی تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

آئی کیو او او یو 5 میں 6.58 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

ڈسپلے میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو یونٹ دیا گیا ہے۔

فرنٹ اور بیک کیمروں میں سپر نائٹ سین موڈ سپورٹ بھی موجود ہے مگر یہ فیچر 4 جی بی ریم والے ماڈل میں استعمال نہیں ہوسکے گا۔

آئی کیو او او یو 5 میں 5 لیئر لیکوئیڈ کولنگ سسٹؐ، سائیڈ پر فنگرپرنٹ ریڈر، ہائی ریزولوشن آڈیو، ہیڈفون جیک اور 5 جی سپورٹ دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا 4 جی بی ریم والا ماڈل 1299 یوآن (36 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

6 جی بی ریم والا ورژن 1399 یوآن (39 ہزار پاکستانی روپے س زائد) اور 8 جی بی ریم والا فون 1499 یوآن (41 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال چین سے باہر فون کی دستیابی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024