• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

تصویر وائرل ہونے پر عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی شادی کی افواہیں

شائع December 25, 2021
دونوں نے افواہوں پر کوئی وضاحت نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے افواہوں پر کوئی وضاحت نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کی ایڈٹ شدہ تصویر وائرل ہونے کے بعد ان کی شادی کی افواہیں کی جا رہی ہیں۔

عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی شادی سے متعلق رواں برس جولائی سے اس وقت سے افواہیں جاری ہیں جب کہ مسٹر پرفیکشنسٹ نے 16 سال بعد اہلیہ کرن راؤ سے طلاق کا اعلان کیا تھا۔

کرن راؤ اور عامر خان کی طلاق کے بعد بھارتی میڈیا میں افواہیں شروع ہوئیں کہ ان کی طلاق کا سبب بھی فاطمہ ثنا شیخ ہی ہیں جب کہ بعد ازاں یہ خبریں بھی آئیں کہ ممکنہ طور پر مسٹر پرفیکشنسٹ نے خود سے کم عمر فاطمہ ثنا شیخ سے تیسری شادی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان کے معاملے پر کترینہ اور فاطمہ میں سرد جنگ؟

تاہم ایسی افواہوں کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی تھی اور اب ایک بار پھر ان کی ایڈٹ شدہ تصویر وائرل ہونے کے بعد ان کی خفیہ شادی کی خبریں پھیل رہی ہیں۔

کرن راؤ اور عامر خان کے درمیان طلاق کے بعد فاطمہ ثنا سے ان کی شادی کی افواہیں شروع ہوئیں—فوٹو: انسٹاگرام
کرن راؤ اور عامر خان کے درمیان طلاق کے بعد فاطمہ ثنا سے ان کی شادی کی افواہیں شروع ہوئیں—فوٹو: انسٹاگرام

’ٹائمز آف انڈیا‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فاطمہ ثنا شیخ اور عامر خان کی ایڈٹ شدہ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں نے خفیہ شادی کرلی۔

مذکورہ ٹوئٹ بھارت کی مقامی زبان میں کی گئی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں اداکار نے کچھ عرصہ قبل ہی خفیہ شادی کرلی تھی۔

تاہم ٹوئٹ کے ساتھ جو تصویر شیئر کی گئی تھی وہ ایڈٹ شدہ تھی اور عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راؤ کے ہمراہ کھچوائی گئی تصویر کو ایڈٹ کرکے اس میں فاطمہ ثنا شیخ کو شامل کیا گیا تھا۔

اسی حوالے سے ’بولی وڈ لائف‘ نے بتایا کہ عامر خان اور کرن راؤ کی مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کی شادی کے موقع پر 2019 میں کھینچی گئی تصویر کو ایڈٹ کرکے اس میں فاطمہ ثنا شیخ کو شامل کرکے ان سے متعلق غلط دعویٰ کیا گیا۔

ایک ٹوئٹ میں فاطمہ ثنا اور عامر خان کی ایڈٹ شدہ تصویر شیئر کرکے ان کی شادی کا دعویٰ کیا گیا—اسکرین شاٹ
ایک ٹوئٹ میں فاطمہ ثنا اور عامر خان کی ایڈٹ شدہ تصویر شیئر کرکے ان کی شادی کا دعویٰ کیا گیا—اسکرین شاٹ

ایڈٹ شدہ تصویر میں کرن راؤ کے سر کی جگہ فاطمہ ثنا شیخ کا سر لگایا گیا اور اسے شیئر کرکے لوگوں کو بتایا گیا کہ عامر خان نے تیسری شادی خود سے کئی سال کم عمر اداکارہ سے کرلی۔

فاطمہ ثنا شیخ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے 27 سال کم عمر ہیں اور دونوں ’دنگل‘ اور ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

دنگل میں فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا اور مذکورہ فلم کے فوری بعد ان کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں شروع ہوئی تھیں۔

عامر خان اور کرن راؤ کی تصویر کو ایڈٹ کیا گیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عامر خان اور کرن راؤ کی تصویر کو ایڈٹ کیا گیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024