• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سندھ کے وزیر سے شادی کا دعویٰ ’شغل میلا‘ لگانے کے لیے کیا، حریم شاہ کا اعتراف

شائع December 25, 2021
حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے مطابق دونوں پہلے سے ہی قریبی رشتے دار تھے—اسکرین شاٹ
حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے مطابق دونوں پہلے سے ہی قریبی رشتے دار تھے—اسکرین شاٹ

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے جون 2021 میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر سے شادی سے متعلق دعوے شغل میلا لگانے کے لیے کیے تھے۔

حریم شاہ نے 28 جون کو پی پی پی رہنما سے شادی کا دعویٰ کرتے وقت ہی کہا تھا کہ ان کے شوہر رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر بھی ہیں اور یہ بھی کہا تھا کہ وہ جولائی میں ترکی سے ہنی مون سے واپسی پر کراچی میں ولیمے کی تقریب بھی منعقد کریں گے مگر ایسا نہ ہوسکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے حریم شاہ کی پی پی رہنما سے شادی پر خاموشی توڑ دی

ان کی جانب سے رکن اسمبلی اور صوبائی وزیر سے شادی کے دعوے پر میڈیا میں تہلکہ مچ گیا تھا اور پیپلز پارٹی کے ارکان نے وضاحتیں بھی دی تھیں کہ انہوں نے ٹک ٹاک اسٹار سے کوئی خفیہ شادی نہیں کی۔

تاہم اب 6 ماہ بعد حریم شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر سے شادی کے دعوے شغل میلا لگانے کے لیے کیے تھے۔

حریم شاہ نے حال ہی میں ’اردو پوائنٹ‘ کو انٹرویو دیا، جس میں وہ اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ دکھائی دیں۔

حریم شاہ نے ستمبر 2021 میں پہلی بار بلال شاہ کے ہمراہ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی قرار دیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے ان کے ساتھ متعدد ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں اور اب تک ان کے ساتھ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حریم شاہ نے بلال شاہ کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کے بعد انہیں اپنا شوہر قرار دیا تھا مگر میڈیا نے ٹک ٹاک اسٹار کے دعوے کو اہمیت نہیں دی تھی۔

مگر اب انہوں نے اور ان کے شوہر نے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ انہوں نے رواں برس چند ماہ قبل ہی شادی کی تھی۔

بلال شاہ نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ایک طرح سے ان کا اور حریم شاہ کا خونی رشتہ بھی ہے اور وہ اصل میں ضلع مانسہرہ کے رہائشی ہیں۔

مزید پڑھیں: حریم شاہ شادی کے دعوے کو ثابت نہ کر سکیں

ان کے مطابق وہ کراچی میں رہتے ہیں اور ان دونوں کی شادی میں ان کے اہل خانہ بھی راضی تھے، ایک طرح سے ان کی شادی پسند اور والدین کی رضامندی والی شادی ہے۔

بلال شاہ انٹرویو کے دوران خدا کا شکر ادا کرتے دکھائی دیے کہ انہیں ایک نیک سیرت، خوبصورت، رحم دل، شفاف اور خیال رکھنے والی بیوی ملی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بلال شاہ نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے صرف دو ہی بچے ہوں مگر حریم شاہ نے کہا کہ وہ بہت سارے بچے چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رکن اسمبلی ذوالفقار علی شاہ نے حریم شاہ سے منسوب خبروں کو مسترد کردیا

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پوری کرکٹ ٹیم بنائیں اور وہ خاتون اچھی ہوتی ہے جو زیادہ بچے پیدا کرے، اس لیے ان کی خواہش ہے کہ ان کے ڈھیر سارے بچے ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ نے واضح کیا کہ انہوں نے رواں برس جون میں اپنی شادی سے متعلق دعوے غلط نہیں کیے تھے، انہوں نے اس وقت ہی شادی کی تھی۔

مزید پڑھیں: سعید غنی، مرتضیٰ وہاب کی حریم شاہ سے شادی کی خبروں پر وضاحت

ساتھ ہی اعتراف کیا کہ البتہ انہوں نے اپنی شادی رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر سے ہونے سے متعلق دعوے شغل میلا لگانے کے لیے کیے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر بھی سیاستدان ہیں اور ان کے تعلقات بہت بڑے لوگوں سے ہیں مگر وہ اس متعلق فی الحال کوئی دعویٰ نہیں کرنا چاہتیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024