• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کرسمس کے موقع پر امریکا کا پاکستان کیلئے مزید 50 لاکھ فائزر ویکسینز کا عطیہ

شائع December 25, 2021
چند روز قبل بھی پاکستان کو امریکا سے 50 لاکھ فائزر ویکسینز کی خوراکیں موصول ہوئی تھیں—تصویر: ٹوئٹر
چند روز قبل بھی پاکستان کو امریکا سے 50 لاکھ فائزر ویکسینز کی خوراکیں موصول ہوئی تھیں—تصویر: ٹوئٹر

امریکا نے مسیحی تہوار کرسمس کے موقع پر پاکستان کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی اضافی 50 لاکھ فائزر ویکسینز عطیہ کی ہیں۔

امریکی سفارتخانے کے بیان کے مطابق ویکسین کا یہ عطیہ کوویکس سہولت کے ذریعے کیا گیا جو 25 دسمبر یا جلد پہنچنے کی توقع ہے۔

اس نئے عطیے کے بعد اب تک امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ ویکسینز کی تعدد 3 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے پاکستان کو فائزر ویکسین کی 37 لاکھ خوراکیں فراہم کردیں

امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور انجیلا اگلیر نے کہا کہ ’ویکسینیٹڈ ہونا وہ بہترین تحفہ ہے جو آپ تعطیلات کے اس سیزن میں اپنے پیاروں کو دے سکتے ہیں، نیا سال ویکسین کی خوراک لگوا کر منائیں‘۔

اس ضمن میں جاری بیان میں بتایا گیا کہ ویکسین کا یہ عطیہ پاکستان سمیت 92 ممالک کو فراہم کرنے کے لیے اس سال امریکا کی خریدی گئی 50 کروڑ فائزر ویکسینز کا حصہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں محفوظ اور مؤثر ویکسین فراہم کرنے کے امریکی صدر جو بائیڈن کے عزم کو پورا کرنے اور وبائی امراض کے خلاف عالمی جنگ کو سپر چارج کرنے کے لیے ویکسینز عطیہ کی جارہی ہیں۔

اس سلسلے میں امریکا دنیا بھر میں پہلے ہی 30 کروڑ ویکسینز عطیہ کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا نے پاکستان کو فائزر ویکسین کی 37 لاکھ خوراکیں فراہم کردیں

بیان میں مزید بتایا گیا کہ امریکا نے حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے کووڈ 19 کے سلسلے میں 6 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی امداد بھی فراہم کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے امریکا اور پاکستان نے انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کو بہتر بنانے، مریضوں کی دیکھ بھال کو بڑھانے، تمام اضلاع میں لیبارٹری ٹیسٹنگ، بیماری کی نگرانی، اور کیس ٹریکنگ کو بڑھانے کے علاوہ فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کی مدد کے لیے مل کر کام کیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی امریکا کی جانب کوویکس سہولت کے ذریعے فائزر ویکسین کی 50 لاکھ کا عطیہ پاکستان کو موصول ہوا تھا جس کے بعد عطیہ کردہ ویکسینز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024