• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حکومت سندھ نے کے ایم سی کا امراضِ قلب کا ہسپتال این آئی سی وی ڈی کے حوالے کردیا

شائع December 25, 2021
چیسٹ پین یونٹ کا افتتاح مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب نے کیا— فوٹو:این آئی سی وی ڈی ٹوئٹر
چیسٹ پین یونٹ کا افتتاح مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب نے کیا— فوٹو:این آئی سی وی ڈی ٹوئٹر

سندھ حکومت کے زیر انتظام قومی ادارہ امراض قلب ( این آئی سی وی) نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے احاطے میں چیسٹ پین یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے اسے اپنا سیٹیلائٹ سینٹر بنانے کا اہم قدم اٹھالیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ اقدام کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بلدیہ اعظمیٰ کراچی کے زیر انتظام کے آئی ایچ ڈی 25 دسمبر سے این آئی سی وی ڈی کے سیٹیلائٹ سینٹر کے طور پر کام کرے گا۔

تاہم متحدہ قومی موومنٹ، جماعت اسلامی، پاک سرزمین، پاکستان تحریک انصاف، سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے سندھ حکومت اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی کے ایم سی سے صحت کی سہولیات چھیننے کی کوشش کے مترادف قرار دیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے سندھ حکومت کے اس اقدام کے خلاف تمام تر قانونی اور جمہوری ذرائع استعمال کرنے کا عزم کیا ہے۔

مزید پڑھیں: 'وبا کے باوجود این آئی سی وی ڈی میں سرجریز جاری رکھنا سیاسی فیصلہ ہے‘

صوبائی حکومت پہلے ہی سندھ بلدیاتی حکومت ایکٹ 2021 کے تحت بلدیاتی حکومت کے زیر انتظام صحت اور تعلیم ادارے واپس لے چکی ہے۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے این آئی سی وی ڈی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’یہ کے آئی ایچ ڈی کا انتظام سنبھالنے کے لیے ہمارا پہلا قدم ہے، کے آئی ایچ ڈی میں بچوں کے لیے آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ موجود نہیں ہے، حکومت کا ارادہ ہے کہ مریضوں کو دل کی بیماریوں سے متعلق تمام تر سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی‘۔

چیسٹ پین سیٹلائٹ یونٹ کا افتتاح

چیسٹ پین یونٹ کا افتتاح ترجمان سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ کےمشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب نے کیا۔

افتتاحی تقریب میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ’میری خواہش تھی کہ فیڈرل بی ایریا میں قائم کے آئی ایچ ڈی، این آئی سی وی ڈی کا سینٹر بنے، اس کے ذریعے ضلع وسطی اور شرقی کے رہائشیوں کو امراض قلب سے متعلق تمام تر سہولیات مفت میں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے این آئی سی وی ڈی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سندھ حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس کے ذریعے مٹھی اور تھرپارکر جیسے مضافاتی علاقوں سمیت صوبے بھر صحت سے متعلق میں بہترین سہولیات میں توسیع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: قومی ادارہ برائے امراض قلب پر نیب کا چھاپہ، مالی ریکارڈ ضبط

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’اب نہ صرف بلوچستان خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور تمام پاکستان کے شہری بلکہ بیرون ملک سے بھی امراض قلب سے متعلق سہولیات حاصل کرنےلوگ این آئی سی وی ڈی کراچی اور سکھر آرہے ہیں‘۔

رواں سال صحت کی سہولیات سے متعلق پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں میں چیسٹ پین یونٹ میں 6 لاکھ 75 ہزار 604 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، ان میں سے 2 لاکھ 46 ہزات 228 پہلے سے دل کے امراض میں مبتلا تھے جبکہ 14 ہزار 331 دل کا دورہ پڑنے کے باعث یہاں آئے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں وقت پر مؤثر طبی امداد فراہم کی گئی جس کی وجہ سے ان کی جانے محفوظ رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کے آئی ایچ ڈی کراچی میں این آئی سی وی ڈی کا 17 واں چیسٹ اینڈ پین یونٹ ہے، اس کے علاوہ ٹنڈو آدم باگو،گھوٹکی، جیکب آباد، عمر کوٹ اور ٹنڈو الہیار میں بھی ایک ایک یونٹ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:این آئی سی وی ڈی کے 3 ملازمین، مریضوں سے رشوت لینے پر برطرف

پروفیسر ندیم نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی اور سندھ حکومت کے تعاون سے سیٹلائٹ سینٹر اور چیسٹ پین انسٹیٹیوٹ میں صوبے بھر کے شہریوں کو معیاری اور مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

اس موقع کے آئی ایچ ڈی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر رفعت سلطانہ، ایمرجنسی سروس کے سربراہ ڈاکٹر زیر حسین، سینئر کارڈیالوجسٹ اور بلدیاتی حکومت کے نمائندگان نے تقریب میں شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024