• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

شوبز شخصیات کی ’کرسمس‘ کے موقع پر مداحوں کو مبارک باد پیش

شائع December 25, 2021
سنیتا مارشل اور ارمینہ خان نے اپنی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام
سنیتا مارشل اور ارمینہ خان نے اپنی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری ہر سال 25 دسمبر کو ’کرسمس‘ دن مناتی ہے اور اس دن پر پوری دنیا میں چھٹیاں ہوتی ہیں۔

پاکستان میں 25 دسمبر کو جہاں ’کرسمس‘ کا دن منایا جاتا ہے، وہیں اسی دن بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کی سالگرہ بھی منائی جاتی ہے اور ملک میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

’کرسمس‘ کے موقع پر جہاں سیاسی و سماجی شخصیات نے قوم کو مبارک باد پیش کی، وہیں شوبز اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد نے بھی مداحوں کو مبارک باد پیش کی۔

سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے ٹوئٹ میں کرسمس کی مناسبت سے کارڈ شیئر کرتے ہوئے مسیحی برادری کو ان کے سب سے بڑے دن کی مبارک باد پیش کی۔

عدنان صدیقی نے مسیحی برادری کے افراد کے لیے نیک خواہشات اور صحت مندی زندگی کی دعا بھی کی۔

اداکارہ ماورا حسین نے بھی کرسمس کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کی,، ساتھ ہی انہوں نے کرسمس ٹری کی تصویر بھی شیئر کی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مسیحی برادری کو قومی جھنڈے کے سفید رنگ سے تشبیح بھی دی اور لکھا کہ وہ دعاگو ہیں کہ دنیا بھر میں اقلیتوں کا احساس بڑھے اور لوگ بین المذاہبی روایات کو بڑھائیں۔

اداکارہ ارمینہ خان نے بھی کرسمس کی مناسبت سے تصویر شیئر کرتے ہوئے مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کی۔

اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے بھی کرسمس ٹری کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان تمام افراد کو مبارک باد پیش کی جو کرسمس منا رہے ہیں۔

اداکارہ اشنا شاہ نے کرسمس کے حوالے سے ماضی میں بنائے گئے مقبول گیت ’فیلیز نیویداد‘ لکھا جس کا مطلب میری کرسمس ہے۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی کرسمس کی مناسبت سے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مبارک باد پیش کی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024