• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بنگلہ دیش: مسافر کشتی میں آگ لگنے سے 37 افراد ہلاک

شائع December 24, 2021
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کا واقعہ رات تقریباً 3 بجے پیش آیا اور آگ جلد ہی پھیل گئی — تصویر: اے ایف پی
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کا واقعہ رات تقریباً 3 بجے پیش آیا اور آگ جلد ہی پھیل گئی — تصویر: اے ایف پی

بنگلہ دیشی پولیس کے مطابق جنوبی علاقے میں مسافروں سے بھری کشتی میں آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم 37 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق واقعہ صبح سویرے جنوبی بنگلہ دیش کے علاقے جھلوکتھی میں پیش آیا، واقعے کے وقت کشتی میں تقریباً 500 افراد سوار تھے۔

مقامی پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ ’اوبھیجان 10 نامی 3 منزلہ کشتی میں دریا کے درمیان میں آگ لگی، ہم اب تک 37 لاشیں نکال چکے ہیں تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، اکثر افراد جھلس کر ہلاک ہوئے جبکہ کچھ افراد آگ سے بچنے کے لیے دریا میں کود گئے اور ڈوبنے کے باعث ہلاک ہوئے‘۔

انہوں نے بتایا کہ مسافروں سے بھری کشتی ڈھاکا سے واپس آرہی تھی کہ اس کے انجن روم میں آگ لگ گئی، اب تک تقریباً 100 زخمیوں کو بریسل کے ہسپتالوں میں بھیجا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں: گڈانی شپ بریکنگ یارڈ : ایک اور جہاز میں آتشزدگی

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کا واقعہ رات تقریباً 3 بجے پیش آیا اور آگ جلد ہی پھیل گئی۔

ایک معمر خاتون نے بتایا کہ ’ہم گراؤنڈ فلور ڈیک پر سوئے ہوئے تھے، میرے ساتھ میرا 9 سالہ پوتا بھی تھا، آگ لگنے کے بعد وہ دریا میں کود گیا، مجھے نہیں معلوم اس کے ساتھ کیا ہوا‘۔

بنگلہ دیش میں اس قسم کا واقعہ نیا نہیں ہے، رواں سال اگست میں مشرقی بنگلہ دیش میں ایک مسافر کشتی اور مال بردار جہاز میں تصادم کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

گزشتہ سال جون میں ڈھاکا میں دو مسافر کشتیوں میں تصادم کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک ہوئے۔

اسی طرح فروری 2015 میں بھی مسافروں سے بھری کشتی ایک مال بردار جہاز سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 78 افراد ہلاک ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024