• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شادی سے قبل ہی سشمیتا سین نے بوائے فرینڈ سے تعلق ختم کرلیا

شائع December 24, 2021
دونوں نے رومانوی تعلقات ختم ہونے سے متعلق مبہم پوسٹس کیں—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے رومانوی تعلقات ختم ہونے سے متعلق مبہم پوسٹس کیں—فوٹو: انسٹاگرام

سابق حسینہ عالم اور بولی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے مبہم انداز میں خود سے کم عمر بوائے فرینڈ ماڈل روہمن شال سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

46 سالہ سشمیتا سین اور 30 سالہ روہمن شال کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات تھے، دونوں ایک ساتھ رہتے رہے ہیں اور خبریں تھیں کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

تاہم اب سشمیتا سین اور روہمن شال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹس میں مبہم انداز میں بتایا کہ اب ان کے درمیان رومانوی تعلقات نہیں رہے۔

سشمیتا سین نے 23 دسمبر کو روہمن شال کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے احترام کے ساتھ تعلقات بڑھائے تھے اور اسی احترام کے ساتھ وہ تعلقات کو ختم کر رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ وہ دوست تھے اور رہیں گے اور پیار ہمیشہ زندہ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سشمیتا سین پاکستان آنے کے لیے پر امید

اداکارہ نے واضح طور پر نہیں لکھا کہ اب وہ روہمن شال کے ہمراہ رہیں گی یا نہیں اور یہ بھی واضح نہیں کیا کہ انہوں نے ان سے تعلقات ختم کیے، تاہم ان کی پوسٹ سے اندازہ لگایا جا رہا کہ دونوں کے درمیان رضامندی کے ساتھ تعلقات ختم ہوئے۔

روہمن شال نے بھی مذکورہ پوسٹ اور تصویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا اور لوگوں نے دونوں کی پوسٹس پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کے فیصلے کا احترام کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

سشمیتا سین اور روہمن شال کی پوسٹس کے حوالے سے ’انڈیا ٹوڈے‘ نے بتایا کہ دونوں نے تعلقات ختم کرنے کی تصدیق کردی، تاہم بتایا کہ ان کے درمیان دوستی رہے گی۔

اسی حوالے سے شوبز ویب سائٹ ’پنک ولا‘ نے بھی بتایا کہ دونوں نے پوسٹس کے ذریعے اپنے رومانوی تعلقات ختم ہونے کی تصدیق کی مگر بتایا کہ وہ دوست بن کر رابطے میں رہیں گے۔

تعلقات کو ختم کرنے سے متعلق مبہم پوسٹس سے قبل دونوں ایک ساتھ ورزش کرنے سمیت سیر و تفریح کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہے تھے اور دونوں سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے برملا ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیے تھے۔

مزید پڑھیں: سشمیتا سین کا اپنی صحت سے متعلق انکشاف

دونوں نے متعدد بار صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بھی اپنے رومانوی تعلقات کا اعتراف کیا تھا، تاہم بتایا تھا کہ ان کا فوری شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

روہمن شال اداکارہ سے 15 سال کم عمر ہیں اور وہ متعدد برانڈز کے اشتہارات سمیت کچھ گانوں میں بھی ماڈلنگ کر چکے ہیں۔

روہمن شال سے قبل بھی سشمیتا سین کے کچھ افراد سے تعلقات رہے اور ان کا نام سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024