• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

صبور علی اپنی اور علی انصاری کی ویڈیو شوٹ کرنے والوں پر برہم

شائع December 24, 2021
دونوں نے مئی 2021 میں منگنی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے مئی 2021 میں منگنی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ صبور علی نے حال ہی میں شادی کی تقریب میں منگیتر علی انصاری کے ہمراہ رقص کرنے کی ویڈیوز کو رضامندی کے بغیر شوٹ کرنے والے افراد پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ عمل کو نامناسب قرار دے دیا۔

صبور علی اور علی انصاری اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات میں دیکھے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی منگنی

مریم انصاری اداکار علی انصاری کی بہن جب کہ صبور علی کی قریبی سہیلی بھی ہیں، جس کی وجہ سے وہ ان کی شادی کی تقریبات میں دل کھول کر گانوں پر رقص کرتے دکھائی دیے۔

تاہم شادی کی تقریبات میں رضامندی اور اجازت کے بغیر منگیتر کے ساتھ ویڈیوز شوٹ کرنے والے افراد کے عمل کو اداکارہ صبور علی نے نامناسب قرار دیا۔

صبور علی نے انسٹاگرام پر شوبز پیج کی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے کہ کوئی کیوں کسی دوسری کی ویڈیوز ان کی اجازت اور رضامندی کے بغیر شوٹ کرتا ہے؟

اداکارہ نے بغیر اجازت کے شوٹ کی گئی اپنی ایک وائرل ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اور علی انصاری مذکورہ عمل سے پریشان ہوگئے۔

صبور علی نے لکھا کہ اجازت اور رضامندی کے بغیر ان کی اور علی انصاری کی ویڈیوز شوٹ کرنے سے جہاں وہ پریشان ہوئے، وہیں انہیں وہ عمل اچھا نہیں لگا۔

اداکارہ نے اجازت کے بغیر ویڈیو شوٹ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے اجازت کے بغیر ویڈیو شوٹ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ

تاہم ساتھ ہی صبور علی نے لکھا کہ مگر اس کے باوجود انہوں نے اور علی انصاری سمیت دیگر افراد نے شای کی خوشیوں اور تقریبات میں خوب مزے کیے اور اپنی خوشیوں کا جشن منایا۔

اداکارہ نے آخر میں مریم انصاری کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر کو پسند کرنے اور ان کا ساتھ دینے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات 20 دسمبر سے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شروع ہوئی تھیں اور وہ 24 دسمبر کو پیا گھر سدھار گئی تھیں۔

مریم انصاری کی شادی کی تقریبات تین دن تک جاری رہیں، انہوں نے سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے شادی کی، جن سے انہوں نے فروری 2021 میں نکاح کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024