• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اب ٹی وی سے کھانے کا ذائقہ چکھنا ممکن

شائع December 23, 2021
— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

جاپان میں ایک ایسا انوکھا ٹی وی تیار کیا گیا ہے جو مختلف کھانوں کا ذائقہ ناظرین کی زبان تک منتقل کرسکے گا۔

ٹیسٹ دی ٹی وی (ٹی ٹی ٹی وی) نامی اس ڈیوائس کو ایک جاپانی پروفیسر نے تیار کیا ہے جس میں 10 ذائقوں کے امتزاج کو استعمال کیا جاسکے گا۔

اس امتزاج کو اس طرح اسپرے کیا جائے گا کہ کسی مخصوص غذا کا ذائقہ فلیٹ ٹی وی اسکرین پر آجائے گا جس پر زبان پھیر کر اس کی آزمائش کی جاسکے گی۔

ٹوکیو کی میجی یونیورسٹی کے پروفیسر ہومی مائیشٹرا نے اسے تیار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کے عہد میں اس طرح کی ٹیکنالوجی سے لوگوں کے اندر باہری دنیا سے جڑنے کا احساس بڑھ سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ لوگ دنیا کے مختلف حصوں کے ریسٹورنٹس مین خھانے کا تجربہ گھر رہتے ہوئے کر سکیں۔

پروفیسر اس حوالے سے 30 طالبعلموں کی ایک ٹیم کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں تاکہ ذائقوں سے متعلق مختلف ڈیوائسز کو تیار کرسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹی ٹی وی پروٹوٹائپ کو گزشتہ برس تیار کیا گیا تھا اور اس کا کمرشل ورژن ایک لاکھ ین میں تیار ہوسکے گا۔

ان کے خیال میں اس طرح کی ڈیوائس کو مختلف چیزوں کو دور بیٹھے سیکھنے، ذائقے کی گیمز اور کوئز وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

پروفیسر کی جانب سے مختلف کمپنیوں سے بھی بات چیت کی جارہی ہے تاکہ وہ اپنی اسپرے ٹیکنالوجی کو ڈیوائسز جیسے پیزا یا چاکلیٹ ٹیسٹ کے لیے استعمال کرسکیں۔

اس ٹیم میں شامل ایک خاتون کے مطابق اس ٹی وی کا ذائقہ کسی ملک چاکلیٹ جیسا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024