• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ہواوے کا نیا فولڈ ایبل اسمارٹ فون پی 50 پاکٹ

شائع December 23, 2021
پی 50 پاکٹ — فوٹو بشکریہ ہواوے
پی 50 پاکٹ — فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے نے اپنا پہلا کام شیل فولڈ ایبل فون پی 50 پاکٹ متعارف کرا دیا ہے۔

اس سے قبل یہ چینی کمپنی میٹ ایکس فولڈ ایبل سیریز کو تو پیش کرچکی تھی مگر پی 50 پاکٹ پہلا فون ہے جو سام سنگ کے گلیکسی زی فلپ اور موٹرولا ریزر فولڈ ایبل فون سے ملتا جلتا ہے۔

اس نئے فولڈ ایبل ہواوے فون کا ڈیزائن پی 50 سیریز سے لیا گیا ہے مگر اسے بند کیا جا سکتا ہے اور کاسٹیوم میڈ 3 ڈی اسٹرکچر گلاس ڈیزائن پر مبنی ہے۔

کھلی شکل میں اس فون میں 6.9 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جس میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

بند فون میں فرنٹ پر ایک انچ کی اسکرین ہے جو وقت، تاریخ اور نوٹیفکیشنز وغیرہ دیکھنے کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ فون کے اپنے سروس ویجیٹس تھرڈ پارٹی ایپس جیسے میپس، میوزک پلیئرز اور کیو آر کوڈز کے لیے تیار کیے گئے ہیں جبکہ بڑی اسکرین پر نیوی گیشن بھی کی جاسکتی ہے اور کور اسکرین پر سمتوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

پی 50 پاکٹ میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 40 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 32 میگا پکسل الٹرا اسپیکٹرم کیمرے موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

یہ تیسرا کیمرا کلر رینڈرنگ کو بہتر بنانے کا کام کرتا ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون کا 888 فورجی پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 8 سے 12 جی بی ریم اور 256 سے 512 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

امریکی پابندیوں کے باعث گوگل سروسز اس فون کا حصہ نہیں بلکہ کمپنی نے اپنا تیار کردہ ہارمونی او ایس آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

پی 50 پاکٹ میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری 40 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کرتی ہے اور کمپنی کے مطابق فولڈ ایبل شکل میں اس ڈیوائس کی موٹائی 7.2 ملی میٹر ہے جبکہ وزن 190 گرام ہے۔

اس فون کو چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 8988 یوآن (2 لاکھ 51 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

اس کا 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والا ایک اسپیشل ایڈیشن ماڈل بھی ہوگا جس کی قیمت 10 ہزار 988 یوآن (3 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024