• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

وہ ویب سائٹ جس نے گوگل سے دنیا کی مقبول ترین سائٹ کا اعزاز چھین لیا

شائع December 23, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر یہ پوچھا جائے کہ دنیا میں لوگ سب سے زیادہ کس ویب سائٹ پر وزٹ کرتے ہیں تو بلاشبہ اس کا جواب گوگل ہی ہوگا۔

اور اس کی وجہ جاننا بھی مشکل نہیں کیونکہ لوگ انٹرنیٹ پر کچھ بھی سرچ کرنے کے لیے گوگل کا ہی رخ کرتے ہیں۔

مگر حیران کن طور پر 2021 میں دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز گوگل کی بجائے ایک ایسی سائٹ کے پاس گیا ہے جس کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ وہ یہ اعزاز حاصل کرسکتی ہے۔

کلاؤڈ سروس کمپنی کلاؤڈ فلیئر کے مطابق 2021 میں دنیا کا مقبول ترین ویب ایڈریس کا اعزاز ٹک ٹاک نے گوگل سے چھین لیا ہے۔

مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ نے گوگل سے یہ اعزاز کیسے چھینا اس کی مکمل وضاحت تو نہیں کی گئیمگر کلاؤڈ فلیئر کی سالانہ رینکنگ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ کسی ویب سائٹ نے گوگل کی جگہ لی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2020 کی فہرست میں ٹک ٹاک 7 ویں نمبر پر تھی اور اس سے اوپر ایمازون، نیٹ فلیکس، ایپل، مائیکرو سافٹ، فیس بک اور گوگل تھے، مگر گزشتہ 12 ماہ کے دوران چینی سائٹ نے ممکنہ طور پر کورونا وائرس کی وبا کے باعث سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اور یہ اس وقت ہوا جب بھارت میں اس ایپ پر پابندی عائد ہے اور دنیا کے مختلف ممالک میں اکثر اس کی سروس کو روک دیا جاتا ہے۔

اس فہرست کے مطابق ٹک ٹاک کے بعد گوگل، پھر فیس بک، مائیکرو سافٹ، ایپل، ایمازون، نیٹ فلیکس، یوٹیوب، ٹوئٹر اور واٹس ایپ سب سے زیادہ ٹریفک حاصل کرنے والی ٹاپ 10 سائٹس ہیں۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک کا گوگل کو چھوڑنا اس لیے بھی متاثر کن ہے کیونکہ اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد محض ایک ارب ہے جو گوگل اور فیس بک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

اس رینکنگ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ٹک ٹاک کا مجموعی ٹریفک چین اور دنیا کے دیگر ممالک کو ملا کر ہے یا چین میں ڈویون کے نام سے کام کرنے والی ایپ کے ٹریفک کو شامل نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024