• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

زرداری بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں مگر پنجاب میں ان کے پاس امیدوار نہیں، فواد چوہدری

شائع December 23, 2021
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت عمومی طور پر مضبوط ہورہی ہے— ڈان نیوز
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت عمومی طور پر مضبوط ہورہی ہے— ڈان نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے پاس کوئی ایسا امیدوار نہیں جو پی ٹی آئی کا مقابلہ کر سکے۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ الیکشن کے بجائے ملک کی ترقی پر زور دیا جائے اسی لیے پاکستان میں پہلی بار ڈیمز بن رہے ہیں، ملک میں اس وقت 2 لاکھ کمپنیاں ہیں جن میں سے ایک لاکھ 57 ہزار کمپنیاں پچھلی ڈھائی سال میں بنیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری جو تنقید کرتے ہیں انہوں نے قرضے لے لے کر ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کہا کہ ان کے پاس سندھ کے لیے کوئی پلان ہے، پیپلز پارٹی 30 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے تب یہ پلان کہاں تھا، آئندہ انتخابات میں سندھ میں بھی حکومت پی ٹی آئی ہی بنائے گی۔

واضح رہے کہ آصف زرداری نے کل ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جلد اقتدار میں آئے گی اور اس نے ملک کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا ہے، اس پلان کے تحت پاکستان خوشحال اور سرسبز ہوگا، ملک کے شہروں، دیہاتوں اور قصبوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرتے ہوئے انہیں ترقی دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: خانیوال انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کا تصور ایک بار پھر سامنے آیا ہے، فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ بونوں کے ساتھ ہے، ان کے پاس عمران خان کے قد جتنی شخص نہیں ہے، آصف علی زرداری بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں، آپ نے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت کی یہ حالت کردی ہے کہ آج پنجاب میں پیپلز پارٹی کے پاس امیدوار نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کے پی کے انتخابات سب سے سامنے ہیں مریم نواز کے پی میں اپنی شکست کا جشن منا رہی ہیں، کے پی میں ان کو کسی نے انہیں ووٹ نہیں ڈالا، یہ جماعتیں کے پی سے اپنے اختتام کا جشن منا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بار پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ گندم، مکئی اور چاول کی فصل پیداوار ہوئی، کپاس کی فصل میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے، اور یہ ہی وجہ سے پاکستان میں موٹر سائیکلوں، کاروں اور زرعی ادویات کی ریکارڈ فروخت ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت عمومی طور پر مضبوط ہورہی ہے، پاکستان دنیا کے 55 ارب ڈالرز واپس کرنے جارہا ہے۔

کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 100 سالوں میں دنیا میں ایسی کوئی وبا آتی ہے جو دنیا کو ہلا کر رکھ دیتی ہے اور پاکستان کورونا جیسی وبا سے نمٹ چکا ہے، عمران خان کی قیادت کے بغیر ایسا کرنا ممکن نہیں تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ملک کے لیے ایک جذبہ پیدا ہوا ہے، ایسا جذبہ پہلے کبھی نہیں تھا وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے چند سال میں گیس ختم ہوجائے گی، فواد چوہدری

اس موقع پر شہباز گل تھا کہ جب آصف علی زرداری کو عدالت میں بلایا جاتا ہے تو انہیں ویل چیئر کی ضرورت پڑ جاتی ہے اور کل جھولا جھول رہے تھے۔

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں سیاست میں لانے کے لیے اہتمام کیا گیا، لیکن سیاست میں آنے کے لیے صرف شخصی جاذبیت ضروری نہیں بلکہ دماغ کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے پوچھا کہ اتنا پیسہ کہاں سے آیا تو انہوں نے کہا کہ وہ پیر ہیں انہیں لوگ چڑھاوا چڑھاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024