• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لڑکیوں کو نہیں پٹا سکتا، عمران خان

شائع August 20, 2013

بولی وڈ اداکار عمران خان۔- اے پی فوٹو
بولی وڈ اداکار عمران خان۔- اے پی فوٹو

بولی وڈ اداکار عمران خان کا کہنا ہے کہ کیمرے کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوتا، مجھ میں لڑکیوں کو پٹانے کی صلاحیت نہیں یہ کام تھکا دینے والا ہے۔

ممبئی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ خود اعتمادی حاصل کرنے میں وقت لگتا ہے اور یہ خود اعتمادی تجربے سے حاصل ہوتی ہے۔

پانچ برس انڈسٹری میں گزارنے کے بارے میں اداکار نے کہا کہ انڈسٹری میں گزرے وقت سے کوئی سبق حاصل کرنے کے بجائے یہاں خود کو ایڈجسٹ کرنا اہمیت رکھتا ہے۔

عمران نے بتایا کہ ریئلٹی شوز میں کام کرنا پڑتا ہے اور اچھی و بری کہانیوں پر مبنی فلمیں بھی کرنی پڑتی ہیں کیوں کہ یہ تجربات ہی آپ کو سکھاتے ہیں، کریئر میں فلموں کی تعداد بھی اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کئی بار شوٹنگ سے فارغ ہونے کے بعد میڈیا کے سوالات کے جواب دینے پڑتے ہیں اور اس دوران آپ کو بہت پر سکون رہنا پڑتا ہے یہ عمل بہت تھکا دینے والا ہوتا ہے تاہم انکار یا برے رویے کی صورت میں امیج خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

فلم جانے تو یا جانے ناں سے کریئر شروع کرنے والے اداکار کی اگلی دو فلمیں لک اور کڈنیپ بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئیں تاہم اس کے بعد ان کی فلمیں ہٹ ہونی شروع ہوگئیں، جن میں آئی ہیٹ لو اسٹوریز، میرے برادر کی دلہن، دہلی بیلی اور ایک میں ایک تو شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024