• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مریم انصاری نے شادی کی ویڈیو شیئر کردی

شائع December 22, 2021
اداکارہ کی شادی کی تقریبات 20 دسمبر کو شروع ہوئی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کی شادی کی تقریبات 20 دسمبر کو شروع ہوئی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام

’رومیو ویڈز ہیر‘ اور ’میرا سسرال‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کرنے والی اداکارہ مریم انصاری نے اپنی شادی کی تقریبات کی ویڈیو شیئر کردی۔

مریم انصاری کی شادی کی تقریبات 20 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوئی تھیں اور ان کی مایوں کی تقریبات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں اداکارہ کو سہیلیوں کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔

مایوں کی تقریبات کے بعد 20 اور 21 دسمبر کی درمیانی شب مریم انصاری اور اویس خان کی شادی کی تقریبات کے لیے قوالی کا اہتمام کیا گیا۔

قوالی کی محفل میں اداکار علی انصاری اور ان کی منگیتر صبور علی سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ ان کی شادی کی تقریبات تاحال جاری ہیں اور ممکنہ طور پر کل تک وہ پیا گھر سدھار جائیں گی۔

—فوٹو: Abdul Samad Zia انسٹاگرام
—فوٹو: Abdul Samad Zia انسٹاگرام

مریم انصاری اور سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان نے رواں برس فروری میں نکاح کرتے ہوئے جلد شادی کا عندیہ دیا تھا۔

—فوٹو: Abdul Samad Zia انسٹاگرام
—فوٹو: Abdul Samad Zia انسٹاگرام

نکاح کے بعد دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا اور اپنی شادی کی تقریبات میں بھی انہیں مختلف گانوں پر ایک ساتھ ڈانس کرتے دیکھا گیا۔

—فوٹو: Abdul Samad Zia انسٹاگرام
—فوٹو: Abdul Samad Zia انسٹاگرام

دونوں کی شادی کی تقریبات میں متعدد شوبز و اسپورٹس شخصیات سمیت فیشن اور سیاست سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

—فوٹو: Abdul Samad Zia انسٹاگرام
—فوٹو: Abdul Samad Zia انسٹاگرام

شادی کی تقریبات کے آغاز کے دو دن بعد مریم انصاری نے 22 دسمبر کو اپنے مایوں کی تقریب کی ویڈیو شیئر کی جب کہ ان کی سہیلی اداکارہ صبور علی نے بھی ان کے مایوں کی تقریب کی تصاویر کو شیئر کیا۔

—فوٹو: Abdul Samad Zia انسٹاگرام
—فوٹو: Abdul Samad Zia انسٹاگرام

علاوہ ازیں مریم انصاری کا میک اپ کرنے والے بیوٹیشن اور تقریبات کی ویڈیو اور فوٹوگرافی کرنے والے ادارے کی جانب سے بھی ان کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز شیئر کی گئیں۔

—فوٹو: Abdul Samad Zia انسٹاگرام
—فوٹو: Abdul Samad Zia انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024