• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان کا کروز میزائل ’بابر ون بی‘ کا کامیاب تجربہ

شائع December 21, 2021
ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی — فائل فوٹو: ڈان نیوز
ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی — فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل ’بابر ون بی‘ کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ’بابر ون بی‘ میزائل مقامی طور پر تیار کردہ اور توسیعی رینج کا حامل ہے۔

ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر اور کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے بھی میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔

اس دوران اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران اور اسٹریٹجک فورسز حکام بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا بیلسٹک میزائل ’شاہین ون اے‘ کا کامیاب تجربہ

ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کا کہنا تھا کہ کروز میزائل بابر ون بی کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی طاقت میں اضافہ ہوگا۔

صدر مملکت، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیف نے بھی کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024