• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ویوو ڈوئل سیلفی کیمرا کے ساتھ ’ایس سیریز‘ متعارف کرانے کو تیار

شائع December 21, 2021
فونز کو سب سے پہلے چین میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے—اسکرین شاٹ: وویو ویڈیو
فونز کو سب سے پہلے چین میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے—اسکرین شاٹ: وویو ویڈیو

چینی موبائل کمپنی ’ویوو‘ جلد ہی ’ایس‘ سیریز کے دو نئے موبائل فون متعارف کرائے گا، جس میں ڈوئل سیلفی کیمرا ہوں گے۔

موبائل فونز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ’ویوو‘ ممکنہ طور پر ’ایس‘ سیریز کے دونوں موبائل 22 دسمبر کی شام تک سب سے پہلے چین میں ہی پیش کرے گا۔

’ایس‘ سیریز میں دو موبائلز کو مختلف رینج میں پیش کیے جانے کا امکان ہے اور دونوں کو چین کے بعد بھارت اور انڈونیشیا جیسے بڑے ممالک میں متعارف کریا جا سکتا ہے۔

کمپنی کے ’ویوو ایس 12‘ فون میں 8 جی بی ریم دی جائے گی، جسے سپورٹڈ کارڈ سے ساتھ 128 جی بی تک بڑھا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ویوو کا نیا اسمارٹ فون وی 21 پاکستان میں دستیاب

مذکورہ فون کے فرنٹ پر دو کیمرے ہوں گے، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 8 میگا پکسل کا ہوگا۔

’ویوو ایس 12‘ کے بیک پر تین کیمرے دیے جائیں گے، جس میں سے مرکزی 108 میگا پکسل ریئر کیمرا ہوگا جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل ہوگا۔

موبائل میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری دی جائے گی اور اس کی اسکرین ساڑھے 6 انچ سے بڑی ہوگی۔

’ویوو ایس 12‘ کی ممکنہ پاکستانی قیمت 45 ہزار روپے تک ہوگی، تاہم اسے فوری طور پر پاکستان میں پیش نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ویوو کا وی 21 ای اسمارٹ فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

اسی طرح ’ویوو ایس 12 پرو‘ میں بھی دو فرنٹ کیمرا دیے جائیں گے، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 8 میگا پکسل ہوگا۔

اس فون میں بھی بیک پر تین کیمرے دیے جائیں گے، جس میں سے مرکزی 108 میگا پکسل ریئر کیمرا ہوگا جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل ہوگا۔

’ویوو ایس 12 پرو‘ کی بیٹری بھی 4500 ایم اے ایچ ہوگی جب کہ اس کی اسکرین بھی ساڑھے انچ سے بڑی ہوگی۔

’ویوو ایس 12 پرو‘ میں فنگر پرنٹ سینسر کا اضافی فیچر ہوگا جب کہ سپورٹڈ کارڈ کے ساتھ اس کی میموری 250 جی بی تک بڑھائی جا سکے گی۔

’ویوو ایس 12 پرو‘ کی پاکستانی قیمت 50 ہزار کے قریب تک ہونے کا امکان ہے اور ممکنہ طور پر دونوں فونز کو آئندہ سال کے آغاز تک پاکستان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

1: https://www.91mobiles.com/hub/vivo-s12مزید پڑجھ-series-dual-front-cameras-launching-soon/

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024