• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مریم انصاری کی شادی میں صبور علی سمیت دیگر اداکاروں کا رقص

شائع December 21, 2021
دونوں کی شادی کی تقریبات گزشتہ روز سے جاری ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کی شادی کی تقریبات گزشتہ روز سے جاری ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

’رومیو ویڈز ہیر‘ اور ’میرا سسرال‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کرنے والی اداکارہ مریم انصاری اور سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کی شادی کی تقریبات میں مختلف اداکاروں کے رقص کی ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

مریم انصاری کی شادی کی تقریبات 20 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوئی تھیں اور ان کی مایوں کی تقریبات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں اداکارہ کو سہیلیوں کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔

مایوں کی تقریبات کے بعد 20 اور 21 دسمبر کی درمیانی شب مریم انصاری اور اویس خان کی شادی کی تقریبات کے لیے قوالی کا اہتمام کیا گیا۔

قوالی کی محفل میں اداکار علی انصاری اور ان کی منگیتر صبور علی سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں علی انصاری، صبور علی، مریم انصاری اور اویس خان کو بھی قوالیوں پر جھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تقریب میں دیگر شوبز و اسپورٹس شخصیات نے بھی شرکت کی اور سوشل میڈیا پر قوالی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

مریم انصاری اور صبور علی کے درمیان کچھ عرصے سے تعلقات تھے اور رواں برس فروری میں کورونا لاک ڈاؤن ہونے کے باعث انہوں نے سادگی سے نکاح کیا تھا۔

ان کے نکاح پر زیادہ تر لوگوں اور میڈیا نے سمجھا تھا کہ انہوں نے شادی کرلی، تاہم اب دونوں کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024