• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ہمیں ڈرامے اور فلمیں بنانے میں بھارت جتنی آزادی نہیں، سلطانہ صدیقی

شائع December 21, 2021
نیٹ فلیکس والوں کو لگتا ہے ہم بولڈ مواد نہیں بنا سکتے، سلطانہ صدیقی—فائل فوٹو: فیس بک
نیٹ فلیکس والوں کو لگتا ہے ہم بولڈ مواد نہیں بنا سکتے، سلطانہ صدیقی—فائل فوٹو: فیس بک

معروف ڈراما ساز اور ہم ٹی وی کی بانی سلطانہ صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلموں اور ڈراموں کا مقابلہ بھارتی مواد سے کرنے کی باتیں تو کی جاتی ہیں مگر ہمیں انڈیا جتنی آزادی نہیں دی جاتی۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی اردو‘ سے بات کرتے ہوئے جہاں سلطانہ صدیقی نے ڈرامے بنانے سے متعلق آزادی نہ دیے جانے کا شکوہ کیا وہیں یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستانی ڈرامے ’نیٹ فلیکس‘ پر موجود مواد کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ڈراما ساز کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘ کو نیٹ فلیکس پر کافی پسند کیا گیا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستانی مواد کو عالمی سطح پر پسند کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اگر حالیہ معروف ڈراموں ’پری زاد اور ہم کہاں کے سچے تھے‘ سمیت دیگر ڈراموں کو نیٹ فلیکس پر نشر کیا جائے تو انہیں بھی پسند کیا جائے گا۔

پاکستانی مواد کی بھارتی مواد سے مقابلے کی باتیں کی جاتی ہیں، ڈراما ساز—فائل فوٹو: انسٹاگرام
پاکستانی مواد کی بھارتی مواد سے مقابلے کی باتیں کی جاتی ہیں، ڈراما ساز—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ایک سوال کے جواب میں سلطانہ صدیقی نے کہا کہ ’نیٹ فلیکس‘ جیسے بڑے پلیٹ فارم کی جانب سے پاکستانی اوریجنل مواد نہ بنانے کی متعدد دیگر وجوہات بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلطانہ صدیقی کے گھر کی شادی میں اداکاراؤں کا رقص

انہوں نے کہا کہ نیٹ فلیکس والوں کو لگتا ہے کہ پاکستانی ڈراما و فلم ساز ’بولڈ‘ یعنی بے باک اور نڈر مواد نہیں بنا سکتے، لیکن درحقیقت ایسا نہیں، ہماری جانب سے ایسا مواد تیار نہ کرنے کا سبب ہمارے اوپر عائد پابندیاں ہیں۔

سلطانہ صدیقی نے ایک مثال دی کہ انہوں نے بچوں کے استحصال سے شعور سے متعلق ڈراما ’اڈاری‘ بنایا، جسے عالمی سطح پر پسند کیا گیا مگر انہیں پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے خط آگیا۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ پاکستانی ڈراموں اور فلموں کا بھارتی مواد سے مقابلہ کرنے کی باتیں تو کی جاتی ہیں مگر ہمیں اس ضمن میں انڈیا جیسی آزادی نہیں دی جاتی۔

سلطانہ صدیقی نے واضح نہیں کیا کہ انہیں بھارتی ڈراموں اور فلموں کے ٹکر کا مواد تیار کرنے سے متعلق کون سے ادارے آزادی نہیں دیتے، تاہم انہوں نے شکوہ کیا کہ پاکستانی ڈراما سازوں پر پابندیاں عائد ہیں۔

پاکستانی ڈرامے نیٹ فلیکس پر جاری ہوں تو انہیں پسند کیا جائے گا، سلطانہ صدیقی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
پاکستانی ڈرامے نیٹ فلیکس پر جاری ہوں تو انہیں پسند کیا جائے گا، سلطانہ صدیقی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (3) بند ہیں

TARIQ Dec 21, 2021 11:09am
Khatoon agar Pakistani government aap ko ijazat dede bold scene k liye phir tu aap angrezon ko bhi piche chorr den lakin shoro apne ghar se kijeyega, kuch nahi pata k aap tayyar bhi hojayen.
ERUM SIDDIQUI Dec 21, 2021 12:42pm
ایرانی سنیما اور ٹی وی پابندیوں کے باوجود عالمی معیار کا کام کررہے ہیں۔ ناچ نہ جانےآنگن ٹیڑھا۔
ERUM SIDDIQUI Dec 21, 2021 12:43pm
ایرانی سنیما اور ٹی وی پابندیوں کے باوجود عالمی معیار کا کام کررہے ہیں۔ ناچ نہ جانےآنگن ٹیڑھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024