• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

حکومت کی چھٹی کر کے ہم سے بات کرو، پھر ہم سنبھالیں، آصف زرداری

شائع December 20, 2021 اپ ڈیٹ December 21, 2021
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ جب بھی پاکستان پر مصیبت آئی ہے تو پیپلز پارٹی نے اس ملک کو سنبھالا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ جب بھی پاکستان پر مصیبت آئی ہے تو پیپلز پارٹی نے اس ملک کو سنبھالا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم سے کہا جاتا ہے کہ آکر مدد کریں لیکن سیدھی سی بات ہے کہ اس حکومت کی چھٹی کر کے ہم سے بات کرو، پھر ہم سنبھالیں کیونکہ ہم پاکستان سنبھال سکتے ہیں۔

نوابشاہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ آئنسٹائن بھی آ کر ہمارے مسئلے حل نہیں کر سکتا کیونکہ اسے ہمارے مسئلوں کا پتہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ریاست کو اے پی ایس طلبہ کے قاتلوں کو معاف کرنے کا کوئی حق نہیں، زرداری

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ان کو پہلے دن کہا تھا کہ اگر نیب چلے گا تو حکومت نہیں چلے گی، اب یہ نیب چلا لیں کیونکہ ان سے حکومت نہیں چل رہی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اپنے سیکریٹریز کسی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں حالانکہ اب نیب میں نرمی کردی گئی ہے لیکن اس سے کچھ نہیں ہونا کیونکہ جو نقصان ہونا تھا وہ ہو گیا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ ڈالر اب 180 پر ہے اور 200 کی سطح عبور کررہا ہے، روپے کی قدر گرانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، یہ باہر سے پڑھ لکھ کر روپے کی قدر گرانے والے جاہل مطلق ہیں جو تیسری دنیا کے ممالک میں روپے کی قدر گراتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا قرضہ دوگنا ہو گیا، پہلے 30 ارب تھا تو اب ہمیں 60ارب دینا پڑے گا، یہ پیپلز پارٹی کے لیے کوئی مسئلہ نہیں البتہ ان کے لیے مسئلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا ہدف پیپلز پارٹی نہیں عمران خان کی حکومت ہے، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ مجھ سے کہا جاتا ہے کہ آپ آ کر مدد کریں تاکہ ہم کوئی طریقہ بنائیں لیکن میں نے کہا کہ فارمولے بنا کر تم لوگوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے، اب سوال سیدھا سا ہے کہ اس حکومت کی چھٹی کر کے ہم سے بات کرو، پھر ہم سنبھالیں کیونکہ ہم پاکستان سنبھال سکتے ہیں، جب بھی پاکستان پر مصیبت آئی ہے تو پیپلز پارٹی نے اس ملک کو سنبھالا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جنرل پرویز مشرف کے دور میں بھی آٹے اور چینی کا بحران تھا تاہم پاکستان پیپلز پارٹی ایک سال کے اندر ملک کو دوبارہ پٹڑی پر لائی اور گندم کی وافر سپلائی فراہم کی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024