• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

نکاح کے 10 ماہ بعد مریم انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز

شائع December 20, 2021
اداکارہ کے مایوں کی تقریب کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ کے مایوں کی تقریب کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں—اسکرین شاٹ

رواں برس فروری میں سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ نکاح کرنے والی اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

مریم انصاری اور اویس خان نے رواں برس فروری میں سادگی سے نکاح کیا تھا اور دونوں نے نکاح کی تقریب کو سوشل میڈیا پر براہ راست دکھایا تھا۔

نکاح کے 10 ماہ بعد اب ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا اور مریم انصاری نے انسٹاگرام اسٹوریز میں تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

مریم انصاری نے تقریبات کی ویڈیوز اسٹوریز میں شیئر کیں—اسکرین شاٹ
مریم انصاری نے تقریبات کی ویڈیوز اسٹوریز میں شیئر کیں—اسکرین شاٹ

مریم انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں مایوں کی تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے۔

شادی کی تقریبات میں دلہن کے ہمراہ اداکارہ صبور علی اور علی انصاری بھی دکھائی دیتے ہیں جب کہ دیگر شخصیات کو بھی ان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’رومیو ویڈز ہیر‘ کی اداکارہ مریم انصاری نے نکاح کرلیا

مریم انصاری کے دولہے اویس خان نے انسٹاگرام پر شادی کی تقریبات کی کوئی تصاویر یا ویڈیوز فوری طورپر شیئر نہیں کی تھیں۔

دونوں کے درمیان کچھ عرصے سے تعلقات تھے اور رواں برس فروری میں کورونا لاک ڈاؤن ہونے کے باعث انہوں نے سادگی سے نکاح کیا تھا۔

ان کے نکاح پر زیادہ تر لوگوں اور میڈیا نے سمجھا تھا کہ انہوں نے شادی کرلی، تاہم اب دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا ہے۔

دونوں کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر کو مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا اور لوگوں نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

رواں برس متعدد شخصیات رشتہ ازدواج میں بندھیں ہیں جب کہ رواں ماہ ہی ماڈل مشک کلیم اور ٹاک ٹاک اسٹار ڈاکٹر مدیحہ سمیت دیگر شخصیات بھی شادی کے بندھن میں بندھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024