• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی: بھارت نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دے دی

شائع December 17, 2021
بھارت کی جانب سے ہرمن پریت نے دو گول اسکور کیے— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
بھارت کی جانب سے ہرمن پریت نے دو گول اسکور کیے— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی کے میچ میں بھارت نے ہرمن پریت سنگھ کے دو گولوں کی بدولت روایتی حریف پاکستان کو میچ میں 1-3 سے شکست دے کر سیمی فئانل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہی کوارٹر سے بھارت نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور ہرمن پرت سنگھ نے 13ویں منٹ میں ملنے والے پینالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

ابتدائی دونوں کوارٹرز میں بھارت کی ٹیم دو مرتبہ 10 کھلاڑیوں تک محدود ہوئی لیکن پاکستان کی ٹیم دونوں مرتبہ دو، دو منٹ کے ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔

میچ کے تیسرے کوارٹر میں حماد الدین کو گرین کارڈ دکھایا گیا تو پاکستان کی ٹیم دو منٹ کے لیے ایک کھلاڑی کی خدمات سے محروم ہو گئی، بھارت نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا اور آکاش دیپ نے گیند کو گول کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کی برتری دوگنی کردی۔

تیسرے کوارٹر کے اختتام سے قبل پاکستان نے میچ میں گول اسکور کرتے ہوئے بھارت کی برتری کو کم کردیا۔

میچ کے اختتامی اوورز میں ہرمن پریت نے بھارت کی برتری کو مستحکم کرتے ہوئے تیسرا گول اسکور کردیا اور بھارت نے میچ میں 1-3 سے فتح حاصل کر لی۔

اختتامی لمحات میں پاکستان نے بھرپور کوشش کرتے ہوئے گول اسکور کرنا چاہا لیکن بھارت کے دفاعی کھلاڑیوں نے ان تمام کاوشوں کو ناکام بنا دیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی بھارت کی ٹیم تین میچوں میں 7 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے اور گروپ میں سرفہرست ہے، بھارت کا جنوبی کوریا سے میچ 2-2 سے برابر رہا تھا جبکہ میزبان بنگلہ دیش کو بھارت نے 0-9 سے مات دی تھی۔

پاکستان کا ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جاپان سے ہوا تھا جو بغیر کسی گول کے ڈرا پر منتج ہوا تھا جبکہ ملائیشیا سے ہونے والا دوسرا میچ نہیں ہو سکا تھا کیونکہ میچ سے قبل ملائیشیا ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024