• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹک ٹاک اسٹارز ڈاکٹر مدیحہ خان اور ایم جے احسن نے شادی کرلی

شائع December 17, 2021
دونوں نے شادی کی تقاریب کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے شادی کی تقاریب کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام

معروف ٹک ٹاک اسٹارز ڈاکٹر مدیحہ خان اور ایم جے احسن بھی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، دونوں کے ولیمے کی تقریب 16 دسمبر کو لاہور میں منعقد ہوئی۔

ڈاکٹر مدیحہ خان اور ایم جے احسن کافی عرصے سے ایک ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے آ رہے تھے جب کہ دونوں متعدد تشہیری منصوبوں میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیے۔

دونوں کی شادی کی تقریبات 7 دسمبر سے شروع ہوئی تھیں جب کی ویڈیوز دونوں اسٹارز اور خصوصی طور پر ڈاکٹر مدیحہ خان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتی رہی تھیں۔

دونوں کی شادی کی مرکزی تقریبات 13 دسمبر کو لاہور میں شروع ہوئیں اور دونوں نے تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر کو انسٹاگرام سمیت یوٹیوب اور فیس بک پر بھی شیئر کیا۔

ڈاکٹر مدیحہ خان نے 7 دسمبر کو اپنی اُبٹن کی تقریب کی ویڈیوز یوٹیوب پر اپ لوڈ کی تھیں جس کے بعد انہوں نے 13 دسمبر سے مہندی اور مایوں کی تقریبات سمیت دیگر رسومات کی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

شادی کی رسومات کے دوران ایم جے احسن اور ڈاکٹر مدیحہ خان کو مختلف گانوں پر رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کی شادی کی تقریبات میں متعدد ٹک ٹاک اسٹارز نے بھی شرکت کی۔

ایم جے احسن نے 16 اور 17 دسمبر کی درمیانی شب انسٹاگرام پر اپنے ولیمے کی تقریب کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں متعدد ساتھی اسٹارز کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں اسٹارز کی شادی پر مداحوں نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

دونوں ٹک ٹاک اسٹارز سے قبل چند اسٹارز بھی رواں برس شادی کے بندھن میں بندھے تھے جب کہ چند دیگر اسٹارز کے حوالے سے بھی خبریں ہیں کہ وہ بھی جلد رشتے میں منسک ہوجائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024