• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ابھی میری منگنی نہیں ہوئی، حبا بخاری

شائع December 17, 2021
اداکارہ سے شادی سے متعلق مداح پوچھتے رہتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ سے شادی سے متعلق مداح پوچھتے رہتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

رواں ماہ 8 دسمبر کو انسٹاگرام پر اداکار آرز احمد کے ساتھ انگوٹھیوں کے تبادلے کی تصاویر شیئر کرنے اور انہیں اپنا جیون ساتھی قرار دینے والی اداکارہ حبا بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ ابھی ان کی منگنی نہیں ہوئی۔

حبا بخاری اور آرز احمد نے 8 دسمبر کو انسٹاگرام پر ایک جیسی تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں دونوں کو انگوٹھیوں کا تبادلہ کرتے دیکھا جا سکتا تھا۔

شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں کے چہرے دکھائی نہیں دیتے تھے، تاہم دونوں نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مینشن کیا اور مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: حبا بخاری اور آرز احمد نے منگنی کرلی

اگرچہ دونوں نے واضح طور پر ’منگنی‘ کا لفظ استعمال نہیں کیا تھا، تاہم ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کی باتیں کی تھیں۔

حبا بخاری نے آرز احمد کی جانب سے ہاتھ تھامنے کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ ان کی جانب سے ہاتھ تھامے جانے کے بعد خود کو محفوظ ترین شخص تصور کر رہی ہیں۔

انہوں نے پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ وہ آرز احمد کے ساتھ زندگی گزارنے کی منتظر ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے ہاتھ تھامنے پر اداکار کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

اسی طرح آرز احمد نے بھی حبا بخاری کے ہاتھ تھامنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں ان سے سوال کیا تھا کہ ’چلو شادی کرتے ہیں‘

مزید پڑھیں: حبا بخاری کا جلد شادی کا عندیہ

آرز احمد نے مزید لکھا تھا کہ ’ایک معجزے کی طرح ملی ہو تم مجھے، محبت معجزہ ہی ہے‘۔

دونوں کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں نے سمجھا تھا کہ انہوں نے منگنی کرلی اور متعدد شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی تھی۔

مگر اب 10 دن بعد حبا بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تو منگنی ہوئی ہی نہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ابھی انہوں منگنی نہیں کی—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ابھی انہوں منگنی نہیں کی—اسکرین شاٹ

حبا بخاری نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے منگنی کی تصاویر شیئر نہ کرنے کا سبب بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ دراصل ان کی تو ’منگنی‘ ہوئی ہی نہیں۔

ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ آپ نے تاحال منگنی کی تصاویر شیئر کیوں نہیں کیں؟ جس پر انہوں نے مختصر جواب دیا کہ ’کیوں کہ ان کی منگنی ہوئی ہی نہیں‘۔

حبا بخاری نے مزید وضاحت کی کہ دراصل ان کے اور آرز احمد کے اہل خانہ کے درمیان ان کے رشتے سے متعلق بات ’پکی‘ ہوئی ہے مگر تاحال ان کی منگنی نہیں ہوئی۔

اداکارہ کی جانب سے تاحال منگنی نہ کیے جانے کے انکشاف سے ان کے کئی مداح حیران رہ گئے اور سوشل میڈیا پیج کی ایک پوسٹ پر کمنٹس میں ان سے سوالات کیے کہ اگر منگنی نہیں ہوئی تو ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنانے کی تصاویر کیوں شیئر کی گئی تھیں؟

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024