• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پی ایچ ڈی طالبہ کا وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار

شائع December 16, 2021
شہباز گل ایل سی ڈبلیو یو کنووکیشن کے مہمان خصوصی تھے—فوٹو: یوٹیوب اسکرین گریب
شہباز گل ایل سی ڈبلیو یو کنووکیشن کے مہمان خصوصی تھے—فوٹو: یوٹیوب اسکرین گریب

لاہور کالج برائے وومن یونیورسٹی (ایل سی ڈبلیو یو) کے 16 کنووکیشن کے موقع پر پی ایچ ڈی کی ایک طالبہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل سے اپنی ڈگری لینے سے انکار کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کے ذرائع نے بتایا کہ طالبہ نے وقت سے پہلے ڈگری نہ لینے کا ٹوئٹ کیا تھا اور انتظامیہ نے سیکیورٹی اور سوشل سائنسز کی فیکلٹی کو انہیں یونیورسٹی میں داخل ہونے سےروکنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کا وارنٹ گرفتاری منسوخ کروانے کیلئے عدالت سے رجوع

ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی انتظامیہ بعد میں ان کا نام فہرست سے نکالنا بھول گئی تھی۔

لاہور کالج برائے وومن یونیورسٹی کے ترجمان نوید اقبال کا کہنا تھا کہ طالبہ کو یونیورسٹی میں داخل ہونے سے کسی نے نہیں روکا۔

ڈاکٹر فوزیہ عمران نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ شہباز گل مہمان خصوصی بننے کے حق دار نہیں ہیں تاہم انہوں نے بعد میں اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

طالبہ نے بتایا تھا کہ ‘میں فیصلہ کرچکی ہوں کہ اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری مہمان خصوصی شہباز گل کے خلاف احتجاج کے طور نہیں لوں گی، وہ ایل سی ڈبلیو یو جیسی نامور یونیورسٹی کے کنووکیشن میں مہمان خصوصی بننے کے حق دار نہیں ہیں’۔

خیال رہے کہ فوزیہ عمران کو گزشتہ روز منعقدہ کنوویکشن کے تیسرے سیشن میں شام کو ڈگری ملنی تھی، اسٹیج سے ان کے نام کا اعلان کیا گیا لیکن وہ ڈگری لینے نہیں آئی۔

مزید پڑھیں: لاہور کی عدالت نے شہباز گِل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے

بعد ازاں شہباز گل نے ٹوئٹ کیا کہ ‘طالبہ اپنی ڈگری لینے گھر سے نہیں آئی تھی اور وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی رشتہ دار ہیں’۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ‘ایک نیوز چینل نے خود کو دوبارہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا میڈیا سیل ثابت کیا اور پہلے خبر بنائی پھر اس کو نشر کیا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘عوام کو پورا سچ بتائیں کہ طالبہ ان کی جماعت سے تعلق رکھتی تھی اور سیاست کے لیے طلبہ کو استعمال کرنا باعث ندامت ہے’۔

لاہور کالج برائے وومن یونیورسٹی کےکنووکیشن کے دوسرے روز دو سیشنز شیڈول تھے اور 2 ہزار 563 طلبہ کو 2019 کے سیشن اور 2 ہزار 943 ڈگریاں 2020 کے سیشن کے طلبہ کو دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل پر لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں 'سیاہی اور انڈوں سے حملہ'

پنجاب کے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوں بخت پہلے سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ خواتین کو برابری کی بنیاد پر تربیت اور روزگار کے مواقع دینے اور کام کی جگہ محفوظ بنا کر ملک کی جی ڈی پی 30 فیصد سے بڑھ سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024