• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

کورونا کیسز کے باوجود پاکستان، ویسٹ انڈیز کا تیسرا ٹی20 شیڈول کے مطابق ہو گا

شائع December 16, 2021
پاکستان کو ٹی20 سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے— فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کو ٹی20 سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے— فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈین کھلاڑیوں سمیت مہمان ٹیم کے وفد کے پانچ افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی20 میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کی کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی20 میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مزید کورونا کیسز سامنے آنے پر ویسٹ انڈیز کا دورۂ پاکستان شبہات کا شکار

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ حکام نے کھلاڑیوں پر واضح کیا ہے کہ اگر اب کسی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو اسے کرسمس پاکستان میں منانا ہو گا کیونکہ انہیں 10 دن آئسولیشن میں گزارنے ہوں گے۔

اس سے قبل ٹی20 اور ون ڈے سیریز سیریز کے لیے پاکستان کے دورے پر موجود ویسٹ انڈیز کے وفد کے 5 مزید اراکین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جن میں 3 کھلاڑی بھی شامل تھے۔

کھلاڑیوں اور وفد کے اراکین کے ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب اس بات پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ جاری رکھ سکے گی یا نہیں اور یہ شکوک تاحال برقرار ہیں۔

اس صورتحال میں ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بیان میں کہا تھا کہ آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہم اجلاس کررہے ہیں جس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ کیا دورہ یہیں ختم کردیا جائے۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے کراچی میں آج ہونے والے تیسرے ٹی20 میچ سے چند گھنٹے قبل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں بورڈز اس بات کا فیصلہ کرنے کے لیے اجلاس کررہے ہیں کہ دورہ جاری رہنا چاہیے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت، سیریز سے باہر

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پاکستان میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلنے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان آنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر شیلڈن کوٹریل، آل راؤنڈرز روسٹن چیز اور کائل میئرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جبکہ ایک نان کوچنگ اسٹاف کے رکن میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ پہلے ٹی 20 میچ میں انگلی زخمی ہونے کی وجہ سے بلے باز ڈیون تھامس بھی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

پاکستان کو ٹی20 سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024