• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

گلگت بلتستان میں سیاحت اتنی بڑھے گی کہ بیرون ملک سے لوگ آئیں گے، وزیر اعظم

شائع December 16, 2021
اسکردو انٹر نیشنل ائیر پورٹ بننے کے بعد سے گلگت بلتستان سیاحت سے سالانہ 40 سے 50 ارب روپے کما سکے گا، عمران خان— فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر
اسکردو انٹر نیشنل ائیر پورٹ بننے کے بعد سے گلگت بلتستان سیاحت سے سالانہ 40 سے 50 ارب روپے کما سکے گا، عمران خان— فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں— فوٹو: ڈان نیوز
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں— فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسکردو ایئرپورٹ کو بین الاقوامی درجہ مل جانے سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور یہ بھی وقت آئے گا کہ لوگ یہاں نوکریاں ڈھونڈنے آیا کریں گے۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے ایک روزہ دورے کے دوران اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جگلوٹ اسکردو روڈ کا افتتاح کیا۔

واضح رہے کہ اسکردو کا ہوائی اڈے پر پہلے صرف اندرون ملک پروازیں اترتی تھیں تاہم 2 دسمبر سے یہاں بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت بھی شروع ہوگئی ہے۔

بعد ازاں اسکردو میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میرا نظریہ ہے کہ کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہ اپنے لوگوں کو ترقی نہیں دیتا، حکومت سنبھالتے ہی میری پہلی کوشش یہ تھی کہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں کو ترقی دوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستان، گلگت بلتستان اور اندرون سندھ سمیت پنجاب خیبر پختونخوا میں موجود تمام پسماندہ علاقوں کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک معاشرے کی پہنچان اس کے غریب لوگوں سے ہوتی ہے، ہماری کوشش ہے کہ غریبوں کو مدد کریں۔

مزید پڑھیں: اسکردو ایئرپورٹ 2 دسمبر سے بین الاقوامی پروازیں آپریٹ کرنے کیلئے تیار

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کو شدید نقصان پہنچا اور صوبہ معاشی طور پر پیچھے رہ گیا، اس دوران کئی پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے، یو این ڈی پی کی رپورٹ ہے کہ خیبر پختونخوا میں 2013 سے 2018 تک تیزی سے غربت ختم ہوئی۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وقت ثابت کرے گا کہ اسکردو ائیر پورٹ کے بین الاقوامی ائیر پورٹ بننے سے آپ کے زندگی میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

پاکستان کی خوبصورتی کا حوالے دینے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ دنیا کا سب سے خوبصورت پہاڑی علاقہ گلگت بلتستان ہے، ہوائی سفر کی سہولیات نہ ہونے کے باعث لوگ یہاں آتے نہیں تھے، اس لیے انہیں کچھ معلوم ہی نہیں تھا۔

وزیر اعظم نے اسکردو کی سڑک کی مرمت کرکے بحال کرنے پر این ایچ اے وزیر مراد سعید اور ایف ڈبلیو او کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا لاہور سے اسکردو ایئرپورٹ کیلئے پروازوں کا آغاز

عمران خان نے کہا کہ سیاحت پاکستان کے لیے ایک عظیم اثاثہ بن سکتا ہے، سوئٹزرلینڈ سیاحت سے 70 ارب ڈالر کما رہا ہے، حالانکہ سوئٹزرلینڈ گلگت بلتستان سے بہت چھوٹا ہے، گلگت بلتستان سیاحت سے سالانہ 40 سے 50 ارب روپے کما سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی خود گلگت بلتستان کے تعریف کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ کو ہدایت دی کہ آپ زمین کی حفاظت کریں کیونکہ باہر سے لوگ آکر یہاں زمینیں خریدنا چاہیں گے، اور ہمیں یہاں ریزورٹ بنانے ہیں۔

انہوں نے کہا ہمارے پاس ہندوؤں، بدھو اور دیگرمذاہب کے ماننے والوں کے لیے مذہبی مقامات موجود ہیں، گلگت بلتستان میں سیاحت اتنی بڑھے گی کہ لوگ دوسرے ممالک سے پاکستان آیا کریں گے، جس سے یہاں ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے اور لوگ یہاں آکر نوکریاں کریں گے۔

وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کے لیے ہائیڈرو پاور پلانٹ کے منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان:بارشوں سے زندگی متاثر، شاہراہِ قراقرم دو روز بعد ٹریفک کیلئے بحال

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ہماری حکومت کے اختتام تک غریب ترقی کرنا شروع کریں اس کے لیے ہم بہت سے اقدام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تجارت ختم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ساری دنیا میں مہنگائی ہے اس کےلیے ہم نے احساس راشن پروگرام شروع کیا ہے، تاکہ آٹا، گھی اور چینی سستے داموں خرید سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہیلتھ انشورنش شروع کیا ہے، اب کسی بھی نجی و سرکاری ہسپتال میں شہری دس لاکھ روپے تک کا علاج کرواسکیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ہنر مند شخص اپنے پورے خاندان کو ترقی دے سکتا ہے، اس کے لیے 20 لاکھ غریب خاندانوں کو سود کے بغیر 5 لاکھ قرضہ دیا جائے گا، خاندان کے دوسرے فرد کو ہنر سکھائیں گے اور گھر بنانے کے لئے 27 لاکھ روپے بلاسود قرضہ دیں گے۔

ہم نے پاکستان کی تاریخ میں پہلے 60 لاکھ روپے کی اسکالر شپ دی ہیں، جس کی نگرانی میں خود کروں گا تاکہ میرٹ پر اسکالر شپ دی جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024