• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی نواسے کے ساتھ تصویر کے چرچے

شائع December 16, 2021
مریم نواز نے 15 دسمبر کو نواسے کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی—فوٹو: فیس بک
مریم نواز نے 15 دسمبر کو نواسے کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی—فوٹو: فیس بک

بیٹے جنید صفدر کی شادی کے موقع پرنواسے کے ساتھ شیئر کی گئی مریم نواز کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگ ان کی تعریفیں کرتے دکھائی دیے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی عائشہ سیف خان سے 15 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوئی تھی۔

مریم نواز نے بیٹے کی شادی کی تقریبات کے دوران صرف دو بار تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں سے ایک بار انہوں نے جنید صفدر کے ہمراہ جب کہ دوسری بار نواسے کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں۔

مریم نواز نے بیٹے کی شادی کی تقریبات کے دوران نواسے کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر 15 دسمبر کی شام کو شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

مریم نواز نے انسٹاگرام سمیت فیس بک پر بھی مذکورہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’نانو‘ لکھا۔

ان کی تصاویر کو ہزاروں افراد نے لائیک کیا جب کہ درجنوں افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی شخصیت اور نواسے سے محبت کی تعریفیں کیں۔

ان کی نواسے کے ساتھ تصاویر کو دیگر افراد نے بھی انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی اور لباس کی بھی تعریفیں کیں۔

بعض افراد نے مریم نواز کو دنیا کی خوبصورت ترین ’نانی‘ بھی قرار دیا۔

مریم نواز کی بڑی صاحبزادی مہرالنسا صفدر کی شادی 2015 میں ہوئی تھی، جنہیں ایک بیٹا ہے۔

نواسے کے ساتھ مذکورہ تصویر شیئر کرنے سے قبل رواں برس کے آغاز میں مریم نواز کی جانب سے نواسے کے لیے کھلونے خریدنے کی ایک ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی تھی۔

مریم نواز کو مہرالنسا اور جنید کے علاوہ ایک اور صاحبزادی بھی ہیں اور انہوں نے کیپٹن (ر) جنید صفدر سے 1992 میں شادی کی تھی۔

مریم نواز کی بیٹی کی شادی 2015 میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: ٹوئٹر
مریم نواز کی بیٹی کی شادی 2015 میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: ٹوئٹر

نواسے کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے سے قبل بیٹے کی شادی کے دوران مریم نواز کی گلوکاری کرنے کی ویڈیوز اور دیدہ زیب لباس کی تصاویر بھی خوب وائرل ہوئیں تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024