• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عمران عباس کی والدہ انتقال کر گئیں

شائع December 16, 2021
متعدد شخصیات نے اداکار سے اظہار افسوس کیا—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: انسٹاگرام
متعدد شخصیات نے اداکار سے اظہار افسوس کیا—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: انسٹاگرام

معروف ماڈل، میزبان و اداکار عمران عباس کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے ان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعائیں کی ہیں۔

عمران عباس نے انسٹاگرام پر والدہ کے قدموں کو چومنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال پر جذباتی پیغام بھی لکھا۔

عمران عباس نے لکھا کہ ’اب وہ زندگی میں پھر کبھی ان قدموں کو چوم نہیں سکیں گے اور انہوں نے اپنی ’جنت‘ کھو دی۔

اداکار نے لکھا کہ ان کی والدہ 15 دسمبر کو ہمیشہ کے لیے انہیں چھوڑ کر چلی گئیں اور اسی دن دو سال قبل ان کے والد بھی دنیائے فانی سے رخصت ہوئے تھے۔

عمران عباس نے مداحوں اور دوستوں سے والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی۔

اداکارہ کی جانب سے والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کیے جانے کے بعد متعدد شوبز شخصیات سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی افراد نے بھی ان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعائیں بھی کیں۔

عمران عباس کی پوسٹ پر متعدد مداحوں نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر اختیار کرنے کی تاکید کی۔

عمران عباس کی پوسٹ پر اداکارہ و میزبان صنم جنگ، مشعل خان، سجل علی، پرنیا قریشی، عدنان صدیقی، تارا محمود اور ترک اداکار جلال آل نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے ان کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعائیں کیں۔

عمران عباس حالیہ دنوں میں اپنے متعدد ٹی وی ڈراموں اور کمرشلز کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

ترک اداکار جلال آل سمیت دیگر شوبز شخصیات نے اداکار سے تعزیت کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ
ترک اداکار جلال آل سمیت دیگر شوبز شخصیات نے اداکار سے تعزیت کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024