• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

مزید کورونا کیسز سامنے آنے پر ویسٹ انڈیز کا دورۂ پاکستان شبہات کا شکار

شائع December 16, 2021
ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پاکستان میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلنے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پاکستان میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلنے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

کرکٹ سیریز کے لیے پاکستان کے دورے پر موجود ویسٹ انڈیز کے وفد کے 5 مزید اراکین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جن میں 3 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

اس صورتحال میں ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (سی ڈبلیو آئی) آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اجلاس کررہا ہے جس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ کیا دورہ یہیں ختم کردیا جائے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے کراچی میں آج ہونے والے تیسرے ٹی 20 میچ سے چند گھنٹے قبل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بورڈز اس بات کا فیصلہ کرنے کے لیے اجلاس کررہے ہیں کہ کیا دورہ جاری رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت، سیریز سے باہر

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پاکستان میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلنے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جن کھلاڑیوں میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی ان میں وکٹ کیپر شائے ہوپ، اسپنر عقیل حسین اور آل راؤنڈر جسٹن گریوز شامل ہیں۔

ان کے علاوہ اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹوک اور فزیشن اکشے من سنگھ کا بھی بدھ کے روز ہونے والا ٹیسٹ مثبت آیا۔

ویسٹ انڈیز بورڈ کے بیان میں کہا گیا کہ’چنانچہ تینوں کھلاڑی آئندہ میچز میں شرکت نہیں کریں گے اور پانچوں افراد ویست انڈیز اسکواڈ سے الگ ہو کر آئسولیشن میں رہیں گے‘۔

مزید پڑھیں:کرکٹ سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

بیان میں مزید کہا گیا ’وہ 10 دن یا اس وقت تک آئسولیشن میں رہیں گے جب تک ان کے پی سی آر ٹیسٹ منفی نہیں آجاتے‘

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان آنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر شیلڈن کوٹریل اور آل راؤنڈرز روسٹن چیز اور کیل میئرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جبکہ ایک نان کوچنگ رکن میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ پہلے ٹی 20 میچ میں انگلی زخمی ہونے کی وجہ سے بلے باز ڈیون تھامس بھی میچ نہیں کھیل سکے۔

پاکستان کو 13 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024