• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

پرفارمنس کے دوران گرنے پر علیزے شاہ نے وضاحت دے دی

شائع December 14, 2021
اداکارہ کےمطابق کنفیوژن کی وجہ سے وہ گر پڑیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کےمطابق کنفیوژن کی وجہ سے وہ گر پڑیں—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ علیزے شاہ نے برائیڈل فیشن ویک میں پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر پڑنے کے معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دراصل وہ اور گلوکارہ شازیہ منظور کنفیوژ تھیں جس وجہ سے وہ گر پڑیں۔

ایک روز قبل علیزے شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو برائیڈل فیشن ویک کی تھی،جس میں علیزے شاہ نے فیشن ڈیزائنر نشا حسین کی ملبوسات متعارف کرائی تھیں۔

فیشن ویک کے دوران علیزے شاہ نے گلوکارہ شازیہ منظور کے ساتھ ’چل میرے مکھنا‘ گانے پر پرفارمنس بھی کی تھی اور اسی دوران ہی علیزے شاہ گر پڑی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علیزہ شاہ کے گرنے کے بعد شازیہ منظور انہیں اٹھا کر سائیڈ پر لے جاتی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب علیزے شاہ نے وضاحت کی ہے کہ دراصل ان کے اور شازیہ منظور کے درمیان کنفیوژن تھی، جس وجہ سے وہ گر پڑیں۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے خیال میں انہیں بائیں طرف جانا ہے جب کہ شازیہ منظور سمجھیں کہ ان لوگوں کو دائیں طرف جانا ہے، جس وجہ سے وہ گر پڑیں۔

اداکارہ و ماڈل نے شازیہ منظور کی جانب سے ریسکیو کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے انتہائی اچھے طریقے سے انہیں سنبھالا اور سہارا دیا۔

ساتھ ہی علیزے شاہ نے لکھا کہ دراصل وہ اور دوسری ماڈلز و اداکارائیں تھکی ہوئی بھی تھیں، کیوں کہ وہ لگاتار تین دن سے مسلسل کام کر رہی تھیں۔

پوسٹ میں علیزے شاہ نے لکھا کہ زندگی اسی کا نام ہے اور اس میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور اگر ہم سب مل کر کر چلیں تو مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔

دوسری جانب مذکورہ فیشن ویک کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں اداکارہ اشنا شاہ کو بھی لڑ کھڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم وہ اپنا تواز برقرار رکھنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025