• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز و تصاویر وائرل

شائع December 14, 2021
عائشہ سیف اور جنید صفدر کا استقبالیہ آج رات یا کل تک ہونے کا امکان ہے—فوٹو: انسٹاگرام
عائشہ سیف اور جنید صفدر کا استقبالیہ آج رات یا کل تک ہونے کا امکان ہے—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات دو دن سے دارالحکومت اسلام آباد میں جاری ہیں اور گزشتہ شب مایوں کی تقریب منعقد ہوئی۔

مایوں کی تقریب کے دوران جنید صفدر خود بھی ایک بار پھر گلوکاری کرتے دکھائی دیے جب کہ ان کی والدہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز بناتی دکھائی دیں۔

سوشل میڈیا پر مایوں کی تقریب کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں جنید صفدر کو راحت فتح علی خان کا گانا ’تیرے باجوں لگتا نہیں جی‘ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن: بیٹے جنید صفدر کے نکاح میں مریم نواز کی آن لائن شرکت

وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں مریم نواز کی بیٹیوں مہرالنسا اور ماہ نور صفدر سمیت داماد راحیل منیر کے ساتھ کھچوائی گئی ایک تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

جنید صفدر کی مایوں کی تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے بھی گیت گا کر محفل کو چار چاند لگائے۔

مزید پڑھیں: نکاح پر جنید صفدر کی آواز میں 'کیا ہوا تیرا وعدہ' کے چرچے

مریم نواز نے بیٹے کی مایوں کی تقریبات کے دوران فیشن ڈیزائنر سائرہ شاکرا کا لباس زیب تن کیا تھا،جنہوں نے ان کی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف کی شادی کی تقریبات کا آغاز 12 دسمبر سے اسلام آباد میں ہوا جو کہ ممکنہ طور پر 14 دسمبر کی شب تک جاری رہیں گی۔

دونوں نے رواں برس اگست میں لندن میں نکاح کیا تھا اور ان کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

چند دن قبل حمزہ شہباز نے بھی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی مناسبت سے لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا، جس میں ان سمیت مریم نواز نے گلوکاری بھی کی تھی۔

ن لیگ ذرائع کے مطابق جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کی شادی کا استقبالیہ 14 دسمبر کی شب یا 15 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا جب کہ ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔

دولہے کی والدین اور بہنوں کے ہمراہ تصویر بھی وائرل ہوگئی—فوٹو: انسٹاگرام
دولہے کی والدین اور بہنوں کے ہمراہ تصویر بھی وائرل ہوگئی—فوٹو: انسٹاگرام

جنید صفدر کی شادی میاں خاندان میں چند سال بعد ہونے والی خوشی کی بڑی تقریب ہے، اس سے قبل مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا صفدر کی شادی 2015 میں ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024