• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

کراچی میں آئی ٹی پارک کے قیام کا منصوبہ

شائع December 13, 2021
کثیر منزلہ عمارت بھی آئی ٹی پارک کا حصہ ہوگی، رپورٹ—فائل فوٹو: فیس بک
کثیر منزلہ عمارت بھی آئی ٹی پارک کا حصہ ہوگی، رپورٹ—فائل فوٹو: فیس بک

صوبہ سندھ کے دارالحکومت اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) پارک بنانے کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان‘ (اے پی پی) کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے قریب بنائے جانے والا آئی ٹی پارک ایک لاکھ مربع میٹر سے زائد کے رقبے پر بنایا جائے گا۔

منصوبے سے منسلک وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق آئی ٹی پارک دراصل ایک کثیر منزلہ عمارت سمیت پارک پر مشتمل ایک ایسا منصوبہ ہوگا، جس سے 8 ہزار افراد کو روزگار میسر ہوگا۔

مذکورہ آٹی ٹی پارک کے منصوبے کے تحت ایک 8 منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی، جس میں مختلف آئی ٹی کمپنیز کے دفاتر سمیت آئی ٹی سیکٹر میں تعاون کرنے والے اداروں کے آفس بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی پارک، ریگولیٹری باڈی بنانے پر کام جاری ہے، وفاقی وزیر

مجموعی طور پر آئی ٹی پارک میں 210 انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیز کے دفاتر ہوں گے اور وہاں 8 ہزار 400 افراد بیک وقت کام کر سکیں گے۔

مذکورہ سینٹر ملک بھر کے اداروں اور شہروں کو آئی ٹی سیکٹر میں معاونت اور مدد فراہم کرنے سمیت آئی ٹی سے متعلق منصوبے کی نگرانی اور تیاری میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

حکومتی عہدیدار کے مطابق کراچی کے آئی ٹی پارک کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 31 ارب روپے رکھا گیا ہے اور مذکورہ منصوبے کے بعد ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارکس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

کراچی کے بعد کوئٹہ، گوادر، سکھر، حیدرآباد، فیصل آباد، بنوں، سوات اور مردان میں بھی ایسے ہی آئی ٹی پارک بنائیں گے۔

ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کراچی کے آئی ٹی پارک کی تکمیل کب تک مکمل ہوگی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ منصوبہ 2025 کے بعد کام کا آغاز کرے گا۔

پاکستان مذکورہ آئی ٹی پارک کو جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک کی معاونت سے مکمل کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024