• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اسپورٹس اینکر زینب عباس کے ہاں بچے کی پیدائش

شائع December 13, 2021
اینکر نے نومبر 2019 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
اینکر نے نومبر 2019 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

معروف اسپورٹس اینکر و صحافی زینب عباس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی، انہوں نے نومبر 2019 میں شادی کی تھی۔

اسپورٹس اینکر نے 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی شب انسٹاگرام پر نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوگئی۔

زینب عباس نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ایک ہفتہ قبل 7 دسمبر کو ہوئی تھی اور انہوں نے بیٹے کا نام ’تیمور حمزہ کاردار‘ رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس اینکر زینب عباس کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

اسپورٹس اینکر نے اپنے ہاں بچے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے ماں بننے کو اپنا اب تک کا سب سے اچھا کام بھی قرار دیا۔

زینب عباس نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش کہاں ہوئی؟ تاہم بیٹے کے ہمراہ شیئر کی گئی تصویر سے عندیہ ملتا ہے کہ اب دونوں ماں اور بچہ خیریت سے اور صحت مند ہیں۔

اسپورٹس اینکر کی جانب سے اپنے ہاں بچے کی پیدائش کی تصدیق کے بعد کئی اسپورٹس و شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے نوزائیدہ بچے کے لیے دعائیں بھی کیں۔

مزید پڑھیں: اسپورٹس اینکر زینب عباس شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

زینب عباس نے رواں ماہ ستمبر میں بے بی بمپ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

زینب عباس نے نومبر 2019 میں حمزہ کاردار سے شادی کی تھی، اسپورٹس اینکر فرسٹ کلاس کرکٹر ناصر عباس اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عندلیب عباس کی بیٹی ہیں۔

زینب عباس کے شوہر حمزہ کاردار سابق وزیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر شاہد حفیظ کاردار کے بیٹے ہیں۔ زینب عباس اگرچہ اسپورٹس اینکر ہیں لیکن وہ زیادہ تر کرکٹ ایونٹس کی میزبانی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھیں: زینب عباس کی اپنی شادی میں اسپورٹس انٹری کی ویڈیو وائرل

انہوں نے 2019 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی میزبانی کے فرائض سر انجام دیے تھے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایونٹس بھی فرائض نبھاتی آئی ہیں۔

زینب عباس نے دنیا ٹی وی سے اسپورٹس رپورٹر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد وہ متعدد بھارتی اسپورٹس چینلز پر بھی رپورٹنگ اور میزبانی کرتی دکھائی دیں۔

زینب عباس نے نومبر 2019 میں حمزہ کاردار سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
زینب عباس نے نومبر 2019 میں حمزہ کاردار سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (1) بند ہیں

سید رضی الدین احمد Dec 13, 2021 10:19pm
حمزہ کاردار کے دادا مشہور کرکٹر اور کپتان سابق فلاءیٹ لیفٹیننٹ عبدالحفیظ کاردار تھے۔ جو پیپلز پارٹی کے دور میں پنجاب میں صوباءی وزیر بھی رہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024