• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیصل حسنین پی سی بی کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر

شائع December 13, 2021
فیصل حسنین نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کا موقع ملنا میرے لیے باعث فخر ہے — فائل فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر اکاؤنٹ
فیصل حسنین نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کا موقع ملنا میرے لیے باعث فخر ہے — فائل فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر اکاؤنٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے فیصل حسنین کو بورڈ کا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں فیصل حسنین کے بحیثیت چیف ایگزیکٹو تقرر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ جنوری 2022 سے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئے چیف ایگزیکٹو کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی گئی۔

پی سی بی سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ فیصل حسنین نے برطانیہ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کی ہے اور اسپورٹس ایڈمنسٹریشن اور فنانس میں انہیں 35 سال سے زائد کا تجربہ ہے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کی جانب سے 'ڈائریکٹر کرکٹ' کا عہدہ بنائے جانے کا امکان

پی سی بی کے بیان کے مطابق فیصل حسنین، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف فنانشل افسر (سی ایف او) اور زمبابوے کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) بھی رہ چکے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ ’میں فیصل حسنین کو بحیثیت چیف ایگزیکٹو، پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کہتا ہوں، پیشہ ورانہ مہارت کے باعث فیصل حسنین دنیا بھر میں معروف ہیں۔

دوسری جانب فیصل حسنین نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کا موقع ملنا میرے لیے باعث فخر ہے، میں چیئرمین پی سی بی کی سوچ اور پاکستان میں کرکٹ کے مداحوں کی خواہشات کے مطابق کھیل کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز نے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا استعفی منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بیان میں بتایا گیا کہ بطور سی ایف او، فیصل حسنین نے آئی سی سی کے تقریباً 3 ارب ڈالر کے پورٹ فولیو کو سنبھالنے کی ذمہ داریاں انجام دیں اور 2007 سے 2015 تک آئی سی سی کے کمرشل رائٹس کی فروخت میں بھی شامل رہے۔

فیصل حسنین، سٹی گروپ سعودی امریکین بینک لندن کے فنانشل کنٹرولر بھی رہ چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024