• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

خیبرپختونخوا میں لگاتار دوسرے دن پولیو ٹیم پر حملہ، حفاظت پر مامور پولیس اہلکار قتل

شائع December 12, 2021
پولیس اہلکار دکان سے کچھ خریدنے آیا تھا جب اس پر فائرنگ کی گئی—تصویر: سراج الدین
پولیس اہلکار دکان سے کچھ خریدنے آیا تھا جب اس پر فائرنگ کی گئی—تصویر: سراج الدین

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں لگاتار دوسرے دن پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا اور پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیمز کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا۔

پولیس اور پولیو پروگرام کے حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ایس ایم اے پولیس تھانے کی حدود میں گرہ شدہ کے علاقے میں پیش آیا۔

ڈسٹرک پولیس افسر (ڈی پی او) سجاد احمد نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ پولیس اہلکار ڈیرہ اسمٰعیل خان کے قریب کولاچی کے علاقوں میں بنیادی صحت کے مرکز میں پولیو ٹیمز کی سیکیورٹی پر تعینات تھا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا: ٹانک میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار شہید

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں 5 روزہ پولیو مہم کے دوران بنیادی صحت کے مرکزمیں پولیو ٹیم کے لیے 2 اہلکار تعینات کیے گئے تھے اور اہلکار کو اسی مرکز کے باہر نشانہ بنایا گیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ ’اہلکار دکان سے کوئی چیز خریدنے کے لیے مرکز صحت سے باہر نکلا تو ایک مسلح شخص اس پر فائر کر کے پیدل فرار ہوگیا۔

ان کے مطابق مقتول اہلکار کی شناخت نذیر خان کے نام سے ہوئی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا اور لاز کو قانونی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ٹانک منتقل کردیا گیا۔

حملے کے فوراً بعد سیکیورٹی اہلکار اور محکمہ انسداد دہشت گردی کی ٹیمز جائے وقوع پر پہنچ گئیں تاہم اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی

دوسری جانب ضلع لکی مروت میں بھی پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ ہوا۔

پولیس پروگرام کے فوکل پرسن ایمل خان نے بتایا کہ ایک مسلح شخص نے ان کی ٹیم کے ہمراہ موجود پولیس اہلکار پر فائر کیا جس کے نتیجے میں اہلکار پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ زخمی پولیس اہلکار نے فوری طور پر جوابی فائر کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور بھی زخمی ہوا۔

مزید پڑھیں:کرک میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار شہید

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے زخمی حملہ آور کو گرفتار کر کے علاج کے لیے ڈی ایچ کیو لکی مروت منتقل کردیا۔

ایمل خان نے بتایا کہ واقعے میں پولیو ٹیم کے ارکان محفوظ رہے، پولیس کو شبہ ہے واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

کالعدم ٹی ٹی پی نے ذمہ داری قبول کرلی

خیال رہے کہ یہ 2 روز میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملے کا تیسرا واقعہ ہے،جن میں 2 اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز ضلع ٹانک میں پولیو ٹیم پر ہوئے ایک حملے کے نتیجے میں ایک حوالدار شہید اور ایف سی کا جوان زخمی ہوگیا تھا۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں 2 پولیس اہلکار قتل ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024