• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہمارا ہدف پیپلز پارٹی نہیں عمران خان کی حکومت ہے، احسن اقبال

شائع December 12, 2021
احسن اقبال نے یہ بات ایک نیوز کانفرنس میں کہی—فائل فوٹو: ڈان نیوز
احسن اقبال نے یہ بات ایک نیوز کانفرنس میں کہی—فائل فوٹو: ڈان نیوز

مسلم لیگ (ن) نے واضح کیا ہے کہ اس کا ہدف پیپلز پارٹی نہیں ہے بلکہ اس کا بنیادی مقصد وزیراعظم عمران خان سے جان چھڑانا اور نئے انتخابات کروانا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق این اے 133 کے ضمنی انتخاب پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان حالیہ جھگڑے کے تناظر میں، مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ ان کی جماعت پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کوئی تصادم نہیں چاہتی۔

ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کے صوبائی ہپیڈ کوارٹر میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ’میں واضح کر دوں کہ پیپلز پارٹی ہمارا ہدف نہیں ہے، ہمارا ہدف عمران خان نیازی اور اس کا جعلی نظام ہے، اور ہم نئے اور منصفانہ انتخابات کے خواہاں ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کا ڈومیسائل میرے ڈومیسائل سے بہتر ہے، آصف زرداری

ان کا کہنا تھا کہ ’زرداری صاحب (ن لیگ کی قیادت کے خلاف) جو بھی بیان دیں گے ہم اس پر کوئی ردعمل نہیں دیں گے‘۔

چند روز قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو نشانہ نہ بنانے کا مشورہ دیا تھا۔

آصف زرداری نے این اے-133 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں لاہور کے دورے کے دوران نواز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جو اس ملک میں مرنے کی خواہش نہیں رکھتے وہ ملک کے لیے کچھ نہیں کرسکتے‘۔

اس بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چہودری نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا بیان دیا اور ضمنی انتخاب جیتنے والی شائستہ پرویز ملک کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک نے بھی پی پی پی قیادت کے خلاف سخت زبان استعمال کی تھی۔

مزید پڑھیں: نواز شریف اور عمران خان نے ہمارا منشور کاپی کیا، بلاول بھٹو زرداری

تاہم بعد میں پارٹی قیادت کے کہنے پر ایک ویڈیو بیان میں طلال چوہدری نے اپنے الفاظ کے انتخاب پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

پی پی پی کا موقف ہے کہ این اے-133 میں پی پی پی کی کارکردگی دیکھ کر مسلم لیگ (ن) کی قیادت گھبرا گئی ہے۔

ضمنی انتخاب میںپیپلز پارٹی کے چوہدری اسلم گل نے 32 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز نے 46 ہزار ووٹ لیے تھے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ’ عمران نیازی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسی خارجہ پالیسی چلا رہے ہیں۔ نیازی متکبر اور انتقامی ہوتے ہوئے کبھی بھی سیاستدان نہیں بن سکتا‘۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی مریم یا نواز شریف کو جوابدہ نہیں، بلاول بھٹو

احسن اقبال نے وزیراعظم سے یہ بھی کہا کہ وہ لوگوں کو بتائیں کہ انہیں غیر ملکی سربراہان مملکت سے ملنے والے تحائف کے بارے میں بتائیں۔

عمران خان کو بیرونی ریاستوں سے ملنے والے تحائف کے غبن سے پاکستان کا نام بدنام ہو رہا ہے، انہوں نے وزیراعظم سے غیر ملکی فنڈنگ کی رسیدیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

احسن اقبال نے وزیر اعظم خان سے یہ بھی کہا کہ وہ لوگوں کو بتائیں کہ وہ بنی گالہ میں 300 کنال کے محل نما گھر میں رہنے کے باوجود برائے نام انکم ٹیکس کیوں ادا کر رہے ہیں۔

ان کا سوال تھا کہ ’اس گھر کے اخراجات کون ادا کررہا ہے؟ ساتھ ہی کہا کہ اس کا جواب وزیر اعظم کی جانب سے مبینہ طور پر مافیا کو بلا روک ٹوک کام کرنے اور چینی، آٹا، ادویات اور دیگر شعبوں میں پیسہ کمانے کی اجازت دینے میں پنہاں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024