• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

چار سال سے تنہا ہوں، دوسری شادی ضرور کروں گا، محب مرزا

شائع December 11, 2021
اداکار نے صنم سعید کا نام لیے بغیر کہا کہ ان کا کسی کے ساتھ افیئر چل رہا ہے—اسکرین شاٹ
اداکار نے صنم سعید کا نام لیے بغیر کہا کہ ان کا کسی کے ساتھ افیئر چل رہا ہے—اسکرین شاٹ

اداکار محب مرزا نے کہا ہے کہ وہ چار سال سے تنہا زندگی گزار رہے ہیں اور یقینی طور پر ان کا دوسری شادی کا ارادہ ہے مگر کب تک وہ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے، یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

محب مرزا حال ہی میں ’ٹو بی آنیسٹ‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے دوسری شادی، محبت کی افواہوں اور شوبز کیریئر سمیت دیگر مسائل پر کھل کر باتیں کیں۔

محب مرزا نے کہا کہ وہ شوبز سے دور نہیں ہوئے البتہ کچھ وقت کے لیے وقفہ لیتے رہے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ 2006 میں انہوں نے کامیڈی ڈراما ’عشرت باجی‘ کیا تو ان پر ’باجی‘ کا نام پڑ گیا اور کئی سال تک انہیں لوگ ’باجی‘ بلاتے رہے۔

گفتگو کے دوران انہوں نے دوسری شادی اور رومانس پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ ان کا دوسری شادی کا ارادہ ہے مگر کیوں کہ ابھی تک انہیں کوئی خاتون نہیں ملی، اس لیے فوری طور پر ان کا شادی کا ارادہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی کی تصدیق کردی

اسی دوران محب مرزا نے کہا کہ ان کے رومانس اور اسکینڈلز سے متعلق لوگ باتیں کیے جا رہے ہیں لیکن کبھی کسی نے ان سے پوچھا تک نہیں کہ ان کا کس کے ساتھ رومانس چل رہا ہے۔

محب مرزا نے پہلی شادی 2005 میں آمنہ شیخ سے کی تھی—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
محب مرزا نے پہلی شادی 2005 میں آمنہ شیخ سے کی تھی—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

ایک سوال کے جواب میں اداکار نے اعتراف کیا کہ ان کا کسی کے ساتھ ’افیئر‘ چل رہا ہے مگر انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

پروگرام کے دوران محب مرزا نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ چار سال سے تنہا زندگی گزار رہے ہیں اور ساتھ ہی سوال کیا کہ آخر کب تک وہ یوں ہی تنہا رہیں گے؟ اس لیے وہ کبھی نہ کبھی دوسری شادی ضرور کریں گے۔

خیال رہے کہ محب مرزا نے دو سال قبل 2019 میں تصدیق کی تھی کہ ان کی اہلیہ ماڈل آمنہ شیخ سے علیحدگی ہوچکی ہے، جس کے بعد اگست 2020 میں ان کی سابق اہلیہ نے دوسری شادی کرلی تھی۔

محب مرزا اور آمنہ شیخ نے 2005 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں اگست 2015 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد ہی ان کے درمیان اختلافات کی افواہیں پھیلنا شروع ہوئی تھیں۔

پہلی شادی کے ختم ہونے اور سابق اہلیہ آمنہ شیخ کی دوسری شادی کے بعد گزشتہ کچھ عرصے سے خبریں ہیں کہ محب مرزا اور صنم سعید کے درمیان تعلقات ہیں اور بعض سوشل میڈیا پیجز کے مطابق دونوں نے خفیہ شادی تک کر رکھی ہے۔

حال ہی میں محب مرزا اور صنم سعید کی دبئی میں سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل ہوئیں تو کئی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں نے کچھ عرصہ قبل ہی خفیہ طور پر شادی کرلی تھی، بس ان کی جانب سے تصدیق کرنا باقی ہے۔

تاہم تاحال دونوں نے اپنے تعلقات کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی اور نہ ہی واضح طور پر اپنی شادی کی خبروں کو مسترد کیا ہے۔

اب محب مرزا نے بتایا ہے کہ ان کا کسی کے ساتھ رومانس ضرور چل رہا ہے مگر انہوں نے صنم سعید کا نام نہیں لیا اور ساتھ ہی کہا کہ وہ مستقبل میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

گزشتہ کچھ عرصےسے محب مرزا اور صنم سعید کے درمیان تعلقات کی خبریں ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
گزشتہ کچھ عرصےسے محب مرزا اور صنم سعید کے درمیان تعلقات کی خبریں ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024