• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بھارتی ڈیفنس چیف بپن راوت کی فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا

شائع December 10, 2021
جنرل بپن راوت کا تابوت فوجی گاڑی میں دہلی سڑکوں پر لے جایا گیا—فوٹو: اے پی
جنرل بپن راوت کا تابوت فوجی گاڑی میں دہلی سڑکوں پر لے جایا گیا—فوٹو: اے پی

بھارتی ڈیفنس چیف بپن راوت کی آخری رسومات ادا کردی گئی، اس سے قبل بھارتی پرچم میں لپٹا ہوا ان کا تابوت پھولوں سے بھری ہوئی گاڑی میں دہلی کی سڑکوں پر لے جایا گیا۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے بپن راوت اور ان کی اہلیہ آخری رسومات 17 توپوں سلامی کے ساتھ ایک ہی چتا ہی ادا کی گئی اور ان کی بیٹی نے آخری رسم ادا کی۔

مزید پڑھیں: بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

واضح رہے کہ جنرل بپن راوت اپنی اہلیہ اور دیگر 11 افراد کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

جنرل بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف تھے اور یہ عہدہ ان کے لیے تخلیق کیا گیا تھا اور انہیں بے باک اور مقبول افسر تصور کیا جا رہا تھا اور وہ وزیراعظم نریندر مودی کے قریب سمجھے جاتے تھے۔

بھارتی حکومت نے ان پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی، ان کے جسد خاکی لیے ہوئے بندوق بردار فوجی گاڑی کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیر رکھا تھا۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

رپورٹ کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد بھی بھارتی پرچم لہراتے ہوئے قطار میں کھڑے تھے اور اپنے ملک اور ‘جب تک سورج اور چاند رہے گا، اس وقت تک راوت زندہ رہے گا’ کے نعرے لگا رہے تھے۔

بھارتی ٹی وی چینلوں میں جنرل بپن راوت کی آخری رسومات براہ راست دکھائی گئی اور میزبانوں نے بپن راوت کو ‘ایک سچے سپاہی کو آخری سلیوٹ’ کے عنوان سے روان تبصرہ کیا۔

دوسری جانب بھارتی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ملیٹری اسٹاف کالج کے قریب ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں ایک سوار زندہ بچا ہے۔

بھارتی فضائیہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ‘تحقیقات جلدی مکمل کی جائیں گی اور حقائق سامنے لائے جائیں گے’۔

بیان میں کہا گیا کہ حادثے کے حوالے سے تحقیقات کی تکمیل تک افواہیں ہلاک افراد کے بے حرمتی تصور ہوگی اور ہدایت کی کہ بے خبر چہ مگوئیوں سے گریز کریں۔

خیال رہے کہ 8 دسمبر کو بھارتی ریاست تامل ناڈو میں کُنور کے قریب بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بھارتی فضائیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ‘انتہائی افسوس کے ساتھ یہ واضح ہوگیا ہے کہ جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر 11 افراد واقعے میں ہلاک ہوگئے ہیں’۔

یہ بھی پڑھیں: بپن روات بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف تعینات

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ڈی ایس ایس سی پر ڈائریکٹنگ اسٹاف گروپ کپٹن ورون سنگھ ایس سی بھی زخمی ہیں اور وہ اس وقت ملیٹری ہسپتال ویلنگٹن میں زیر علاج ہیں۔

بھارتی فضائیہ نے کہا تھا کہ ‘جنرل بپن راوت ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ولنگٹن (نیلگری ہلز) میں اسٹاف کورس کے اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کے لیے جا رہے تھے’۔

بیان میں کہا تھا کہ ‘دوپہر کے قریب بھارتی فضایہ کا ایم آئی-17 وی فائیو ہیلی کاپٹر عملے کے 4 افراد اور دیگر مسافروں کو لے کر جار رہا تھا اور تامل ناڈو میں کونور کے قریب حادثے کاشکار ہوا’۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی فوجی افسران جائے وقوع پر پہنچ گئے جبکہ لاشیں جھلسی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ان کی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024