• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

اوپو کا پہلا فولڈ ایبل فون 15 دسمبر کو متعارف کرانے کا اعلان

شائع December 10, 2021
فون کو نومبر میں متعارف کرایا جانا تھا—اسکرین شاٹ، اوپو ویڈیو
فون کو نومبر میں متعارف کرایا جانا تھا—اسکرین شاٹ، اوپو ویڈیو

چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی ’اوپو‘ نے بلآخر تصدیق کردی کہ وہ اپنا پہلا فولڈ ایبل فون رواں ماہ 15 دسمبر کو متعارف کرائے گی۔

خبریں تھیں کہ کمپنی گزشتہ ماہ نومبر کے آخر تک فولڈ ایبل فون کو متعارف کرائے گی، تاہم ایسا ممکن نہ ہوسکا اور اب کمپنی نے اسے متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اوپو کا پہلا فولڈ ایبل فون نومبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان

اوپو نے ٹوئٹر پر ’اوپو: فائنڈ این‘ نامی اپنے پہلے فولڈ ایبل فون کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اسے 5 دن بعد متعارف کرایا جائے گا۔

فون کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فون میں سکس جنریشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جس کی تیاری کے لیے کمپنی کے ماہرین گزشتہ 4 سال سے مصروف تھے۔

مذکورہ فون کے فیچرز سے متعلق کمپنی نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی، تاہم مختلف ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق ’اوپو: فائنڈ این‘ کی اندرونی اسکرین میں 8 انچ کا فولڈ ایبل پینل 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہوگا جبکہ کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر اس کا حصہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: اوپو کا منفرد کیمرے والا اسمارٹ فون پیش کرنے کا فیصلہ

اطلاعات ہیں کہ اوپو کے فولڈ ایبل فون میں 50 میگا پکسل کا مین کیمرا ہوگا جبکہ سیلفی کیمرا 32 میگا پکسل کا ہوگا۔

لیک ہونے والی رپورٹس کے مطابق فنگر پرنٹ سنسر فون کی سائیڈ پر ہوگا جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر و ایس 12 سے کیا جائے گا۔

اسمارٹ فون ٹیکنالوجیز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹس نے اوپو کے فولڈ ایبل فون کو سام سنگ گلیکسی زیڈ کے ٹکر کا فون قرار دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024