• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

عراق میں داعش مخالف اتحاد کا جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان

شائع December 10, 2021
عراق میں تعینات تقریباً 2 ہزار 500 امریکی فوجی یہاں ہی رہے گے — فائل فوٹو: اے ایف پی
عراق میں تعینات تقریباً 2 ہزار 500 امریکی فوجی یہاں ہی رہے گے — فائل فوٹو: اے ایف پی

عراق کے مشیر قومی سلامتی نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی قیادت میں اتحاد نے شدت پسند گروپ داعش کے خلاف مشن ختم کردیا اور اب وہ تربیت اور مشاورتی کردار ادا کرے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے واشنگٹن کے دورے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے پہلی بار اعلان کیا تھا کہ وہ جنگ زدہ ملک میں 2 ہزار 500 فوجیوں کے مشن میں تبدیلی کرنے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بغداد کو 'امریکی جنگی فوجیوں' کی ضرورت نہیں رہی، عراق وزیراعظم

عراقی حکومت طاقتور ایران نواز سیاسی و مسلح گروپ کے دباؤ میں ہے جنہوں نے سختی سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام امریکی افواج ملک چھوڑ دیں۔

مشیر قومی سلامتی قاسم العراجی نے ٹوئٹ کیا کہ ’ہم سرکاری طور پر اتحادی افواج کے جنگی مشن کے اختتام کا اعلان کر رہے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’تربیت، مشاورت اور صلاحیتوں میں اضافے کے شعبوں میں بین الاقوامی اتحاد سے تعلق برقرار رہے گا‘۔

قاسم العراجی نے یہ ٹوئٹ اتحادیوں اور عراقی سیکیورٹی فورسز کے جوائنٹ آپریشن کمانڈرز کے درمیان ملاقات کے بعد کیا۔

مزید پڑھیں: شام، عراق میں امریکی افواج پر راکٹ اور ڈرون حملے

فیصلے کے نتیجے میں عراق میں تعینات تقریباً 2 ہزار 500 امریکی فوجی اور ایک ہزار اتحادی فوجی یہاں ہی رہے گے، یہ وسط 2020 سے بطور مشیر اور تربیت کار کام کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024